Posts

Showing posts from January 9, 2019

ماہ صفر کو منحوس کہنا درست نہی

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کچھ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ ماہ صفر منحوس ہے، اس ماہ میں بلائیں نازل ہوتی ہیں لہذا دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا واقعی ایسا ہے یا سب محض واہیات ہیں؟؟  *💚مستفتی قاری محمد رضوان خان💚* ـــــــــــــــــــــــــ🍥♣🍥ــــــــــــــــــــــــ  *وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ*  *✍🏻الجواب بعون الملك الوهاب :*  *صورت مستفسرہ میں علماء کرام احادیث نبوی ﷺ کی تناظر میں ارشاد فرماتے ہیں کہ ماہ صفر کو منحوس سمجھنا عقیدہ حقہ کے خلاف ہے، جیسا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے امام مؤطہ کی تحریر کو یوں نقل فرمائی ہے :*  *قلت وقدرواہ مالک فی مؤطاہ انہ بلغہ عن بکیر بن عبد ﷲ بن الاشج عن ابن عطیۃ ان رسول ﷲ صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلّم قال لاعدوی ولاھام ولاصفر ولایحل الممرض علی المصح ولیحلل المصح حیث شاء فقالوا یارسول ﷲ وماذاک فقال رسول ﷲ صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم انہ اذی -*  *قلت (میں کہتاہوں) امام مالک نے اپنی مؤطا میں اسے یوں روایت کیاکہ حدیث مذکور ان...

شوہر کے انتقال پر عدت کا حکم؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ اگر شوہر مر جاۓ تو عورت کتنے دن عدت گزارے گی  *♦محمد محبوب رضا♦* ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ  *وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*  *📝الجواب بعون الملک الوھاب الھم ہدایتہ الحق والصواب ۔۔۔۔۔۔۔۔!!!*  *صورت مسئولہ میں عرض ہے کہ بیوہ اگر حاملہ ہے تو اس کی عدت وضع حمل ہے -*  *📚انوارالحدیث صفحہ ٢٨٢ بحوالہ بخاری شریف میں ہے کہ :*  *"حضرت مسورہ بن مخرمہ سے روایت ہے کہ سبیعہ اسلمیہ کو شوہر کے انتقال کے کچھ عرصہ بعد بچہ پیدا ہوا تو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمتِ میں حاضر ہوئیں اور نکاح کی اجازت طلب کی، حضور نے ان کو اجازت دے دی ، تو انھوں نے نکاح کر لیا -"*  *معلوم ہوا کہ بیوہ حاملہ کی عدت وضع حمل ہے -*  *حضرت شیخ محقق عبدا الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسی حدیث شریف کے تحت  اپنی کتاب " اسعتہ اللمعات جلد سوم صفحہ ١٨٤ " پر تحریر فرماتے ہیں کہ :*  *" عدت حامل وضع حمل است -"*  *اور اگر بیوہ حاملہ نہ ہو تو اس کی عدت چار ماہ دس دن ہے -*  *📚جیساکہ " ...