Posts

Showing posts from January 12, 2019

سرکاری زمین میں مسجد بنانا کیسا

*🌹سرکاری زمین میں مسجد بنانا کیسا🌹*  *ســـــــوال*  *کیا فرما تے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ   مسجد کو شہید کی گئی اور پھر تعمیر کی گئی مگر معاملہ ایسا ہیکہ مسجد کی داہنے طرف سرکاری زمین تھی اس زمین پہ نہیں بنائے اسے لوگوں کے راستے کے لے رہنے دہئے مگر سرکاری زمین کے اوپر مسجد بنی اور نیچے سرکاری زمین ہے لوگ آتے جاتے ہیں تو کیا سرکاری زمین کے اوپر مسجد بنابنا  درست ہے براے کرم رہنمائ فرماے*      *🌹ســــائـــل / عبدالوجــد🌹*  *✍الجواب ؛ بعون الملک الوھاب*  *📄 دیہات اور شہر کی وہ زمین جو کسی خاص آدمی کی ملک نہیں ہوتی اور حکام و پردھان اس میں بطور خود تصرف کرتے ہیں جسے چاہتے دیتے ہیں*  *📃قبرستان ، مدرسہ ، مسجد جو چاہتے ہیں بنواتے ہیں وہ زمین حقیقت میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی ملک ہوتی ہے -*  *📙حدیث شریف میں ہے 📙*  *حضور نے فرمایا عادالارض للہ ورسولہ*  *📗ایساہی فتاوی رضویہ جلد ششم صفحہ 459 پر ہے*  *لہذا گور نمنٹ کی زمین پر مسجد بنانا جائز ہے*  *...

حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی تاریخ وفات کیا ہے

*🌹حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی تاریخ وفات کیا ہے 🌹* *السلام وعلیکم ور حمتہ اللہ بر کاتہ" حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کا وصال شریف کب ہوا یعنی کون سی تاریخ میں اور دن کون سا تھا بحوالہ جواب عنایت فرمائے*  *👑ســـائـــل / محـــمد آزاد 👑*        *🌹👇الــــــجــــــوابـــــــ👇🌹*  *حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ*  *:  آپکی کنیت ابو عمرو، اور مکمل نام و نسب  یہ ہے:  اویس بن عامر بن جزء بن مالک قرنی، مرادی، یمنی۔*  *آپ کی ولادت:  594 عیسوی میں ہوئی*  *آپ کی وفات:  657 عیسوی میں ہوئی*    *📃 آپ کا شمار کبار تابعین  اور نیک اولیاء میں ہوتا ہے، آپ نے عہد نبوی  پایا ہے، لیکن ان کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات نہیں ہوسکی،*   *اور حافظ ابو نعیم  رحمہ اللہ  نے "*  *📄 حلية الأولياء " (2/87) میں اصبغ بن زید سے  نقل کیا ہے کہ : اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنی والدہ کا خیال  رکھنے کی وجہ سے سفر نہیں کر سکتے تھے،  لہذا اویس قرنی رحمہ اللہ تابعی ہیں...

چھپکلی اور گرگٹ کو مارنا کیسا ہے

*♦چھپکلی اور گرگٹ کو مارنا کیسا ہے♦* *السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ* حضرت میرا *سوال* تھا *چھپکلی اور گرگٹ کو مارنے والی حدیث ہے اس کا حوالہ مل جاتا بہت مہربانی ہوتی*  *حوالہ دینے کی مہربانی کریں* ـــــــــــــــــــــــ✅ـــــــــــــــــــــــــ  *وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبركاته*  *✍🏻الجواب بعون المک الوہاب*  *حدیث :-صحیح مسلم میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو چھپکلی یا گرگٹ کو پہلی ضرب میں مارے   اوس کے لئیے سو نیکیاں  اور دوسری میں اس سے کم. اور تیسری میں اس سے بھی کم -*  *📚 بہار شریعت حصہ ۱۵ صفہ ۳۲۵* ــــــــــــــــــــــ✅ــــــــــــــــــــــ  *کتبہ:٬ حضرت علامہ مولانا محمد معصوم رضا نوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی عرب شریف* *ماشاءاللہ* *الجواب صحیح* *محمد نعمت اللہ رضوی خادم التدریس والافتاء دارالعلوم غوثیہ رضویہ بانسبڑیا کلکتہ*  *۶ / صفر المظفر ۱۴۴۰ ـــ 16/ اکتوبر 2018*  *☘آپ کا سوال ہمارا جواب☘*  *رابطہ?...

ایک مسلم دوسرے مسلم سے تین دنوں سے نہ بولے اس کے بارے میں حکم

*♣ایک مسلم دوسرے مسلم سے تین دنوں سے نہ بولے اس کے بارے میں حکم♣* ●_____🍒 *سوال* 🍒_____● اگر ایک مسلمان بھائی اپنے بھائی سے ۳ دن تک بول چال بند رکھے تو اس کے لیے کیا حکم ہے ۔جواب حدیثوں کی روشنی میں عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔  *جتنی جلدی ہو سکے جواب عنایت کردیں بہت ضرورت ہے۔*  *🔷محمد تحسین رضا نوری ساکن شیرپور کلاں پورن پور پیلی بھیت🔷* ـــــــــــــــــــــــــ🍥♦🍥ــــــــــــــــــــ  *✍🏻الجواب بعون الملک الوہاب :*  *مسلمان سے بلاوجہ شرعی کینہ وبغض رکھنا حرام ہے اور بلا مصلحت شرعیہ تین دن سے زیادہ ترک سلام و کلام بھی حرام ہے ، رسول ﷲ صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرمائے ہیں:*  *لا تبا غضوا ولاتحا سدوا ولا تدابروا وکونواعباداﷲ اخوانا۔*  *ترجمہ : بغض نہ رکھو، حسد اور غیبت نہ کرو اور اﷲ کے بندے بن کر بھائی بھائی ہوجاؤ۔*  *📚صحیح البخاری، باب الہجرۃ حدثنا، مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی، ۲/۸۹۷*  *اور فرماتے ہیں صلی اﷲ علیہ وسلم:*  *لایحل لمسلم ان یھجراخاہ فوق الثلث ۔*  *ترجمہ :کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ دوسرے بھ...

عورتوں کا سر منڈوانا حرام ہے

*🖲عورتوں کا سر منڈوانا حرام ہے 🖲* السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کہ عورتوں کا سر منڈوانا کیسا ہے برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں نوازش ــــــــــــــــــــ🌹♣🌹ــــــــــــــــــــ  *وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ*  *✍الجواب بعون الملک الوھاب صورت مسؤلہ میں عورت کو سر منڈوانا حرام ہے*  *📗  فتاوٰی رضویہ جلد ٢٢ صفحہ٦٦٤*  *♦واللہ ورسولہ عالم بالصواب♦* ــــــــــــــــــــ🌹♣🌹ــــــــــــــــــــ  *✍🏻کـــتــبــہ حضـرت علامـہ مفتـی مــعــیــن الــدیـــن الأزھــری صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی (نئ دہلی)* *الجواب صحیح والمجيب نجيح فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم دارالحدیث ودارالافتاء جامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت پاکستان کراچی* *بتاریخ ٢١/ربیع الاول شریف - - - - - بمطابق 30 /نومبر - 2018* *🖤آپ کاسوال ہماراجواب گـروپ🖤* *رابطــہ📲6203980319*  *🖥المــــرتب محــــمد امتیـــازالقـــادری* ـــــــــــــــــــــ🌹♣🌹ـــــــــــــــــــ

تاڑی کے حلال و حرام ہونے کا مسئلہ

*🌹تاڑی کے حلال و حرام ہونے کا مسئلہ🌹* اگر (تاڑی کا ) برتن بعدِ  غروب آفتاب لٹکایا اور طلوع آفتاب کے وقت نکالا، کیا تو بھی پینا حرام ہوگا؟؟؟ ـــــــــــــــــــــ💠♦💠ــــــــــــــــــــ  *✍الجواب:*  *تاڑی فی نفسہٖ ایک درخت کاعرق ہے جب تک اس میں جوش و سُکر نہ آئے طیب و حلال ہے جیسے شیرہ انگور ، لوگوں کا بیان ہے کہ اگر کورا گھڑا وقت مغرب باندھیں اور وقت طلوع اتار کر اسی وقت استعال کریں تو اس میں جوش نہیں آتا۔ اگر یہ امر ثابت ہو تو اس وقت تک وہ حلال وطاہر ہوتی ہے، جب جوش لائے ناپاک وحرام ہوئی. مگر اس میں تنقیح طلب یہ امر ہے کہ آیا حرارتِ ہوا بھی چند گھنٹے یا چند پہر ٹھہرنے کے بعد اس عرق میں جوش وتغیر لاتی ہے یا نہیں، اگر ثابت ہو تو شام کے وقت تاڑی چند پیڑوں سے بقدر معتد بہ نکال کر کسی ظرف میں بند کر کے صبح تک رکھ چھوڑیں تو ہرگز متغیر نہ ہوگی جب تک آفتاب نکل کر دیر تک دھوپ سے اس میں فعل نہ کرے جوش نہیں لاتی تو اس صورت میں وہ بیان مذکور ضرور پایہ ثبوت کو پہنچے گا ورنہ صراحت معلوم ہے کہ شام کو جو گھڑا لگایا جائے گا تاڑی اس میں صبح تک بتدریج آیا کرے گی تو وہ اجزاء کہ ...

گانا کے طرز پر نعت پاک پڑھنا کیسا ہے

*💠گانا کے طرز پر نعت پاک پڑھنا کیسا ہے💠* کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ گانا کے طرز پر نعت پڑھنا کیسا ہے اور ایسی نعت جس میں میوزک کی آواز ہو جیسا کہ بعض پاکستانی شعراء پڑھتے ہیں ایسی نعت کا سننا کیسا ہے  *🌀سائل وسیم رضا فیضی🌀* ـــــــــــــــــــــــ♦♣♦ـــــــــــــــــــــــ  *✍الجواب بعون الوہاب*  *نعت پاک کو گانوں کے طرز میں پڑھنا اور سننا دونوں ناجائز ہے*  *کیونکہ جب وہ گانے کی طرز پر نعت پاک پڑھے گا جو کہ ذکر رسول ہے تو لا محالہ اسکا ذہن گانے کی طرف جاۓ گا*  *تو یقیناً یہ ایک غلط فعل ہے بلکہ یہ نعت کی توہین ہے اور فساق کا طریقہ ہے*  *چنانچہ سرکار اعلی حضرت تحریر فرماتے ہیں کہ*  *نعت سادہ خوش الحانی کے ساتھ ہو گانوں کی طرز پر نہ پڑھی جاۓ*  *📚فتاویٰ رضویہ جلد ۲۳ صفحہ ۳۶۳*  *اور مزید تفصیل کے لئے فتاویٰ رضویہ مطالعہ کریں*  *💐واللہ اعلم بالصواب💐* ــــــــــــــــــــــ♦💠♦ــــــــــــــــــــ  *✍کتبہ حضرت علامہ مفتی محمد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی خادم مدرسہ غو...

چشمہ لگا کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

*🌹چشمہ لگا کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟🌹* اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ چشمہ لگا کر نماز پڑھنا کیسا ہے وہ چشمہ جو نظر کی کمزوری کے باعث لگایا جاتا ہے جواب عنایت فرمایٸں ۔  *🍊ساٸل: محمد یسین  رضا🍊* ــــــــــــــــــــــ🍇💠🍇ـــــــــــــــــــــ  *✍الجواب : صورت مسٸولہ چشمہ لگا کر نماز پڑھنا جاٸز ہے*  *📚فتاوی امجدیہ اول صفحہ 137 چاہے وہ مجبوری میں لگاۓ یا غیر مجبوری  لیکن نماز کے وقت اتار دینا بہتر ہے*  *♦واللہ تعالی اعلم♦*  ــــــــــــــــــــ🍇💠🍇ــــــــــــــــــــ  *✍کتبــہ حضرت علامہ مفتی عبدالستار رضوی احمدالقادری عفی عنہ صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی خادم ارشدالعلوم عالم بازار کلکتہ* *الجواب صحیح والمجيب نجيح فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم دارالحدیث ودارالافتاء جامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت پاکستان کراچی*  *بتاریخ ۲۲/ ربیع النور شریف ------- ۱۴۴۰ ------- بمطابق 1/ دسمبر ـ 2018*  *🌹آپ کا سوال ہمارا جواب🌹*  *رابطــہ📞 9007644990*  *🖥المشتہـــــر محــــمد امتیــــازالق...

چشمہ لگا کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

*🍇چشمہ لگا کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟🍇* اٙلسَّـــــــلاٙمُ عٙلَـیْـــــکُمْ وٙرٙحـْمٙـةُاللّٰـــهِ وٙبٙـرٙکٙاتُہ  چشمہ لگا کر نماز پڑھنا کیسا ہے وہ چشمہ جو نظر کی کمزوری کے باعث لگایا جاتا ہے جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی ـــــــــــــــــــــ🍇🍊🍇ــــــــــــــــــــ  *✍الجواب بعون الوہاب*  *🏷اگرعینک کا حلقہ یاقیمیں چاندی یاسونے کی ہیں توایسی عینک ناجائز ہے اور نماز اس کی اور مقتدیوں سب کی سخت مکروہ ہوتی ہے ورنہ تانبے یااوردھات کی ہوں توبہتر یہ کہ نماز پڑھتے میں اُتارلے ورنہ یہ خلاف اولٰی اور کراہت سے خالی نہیں۔*  *📚فتاویٰ رضویہ جلد ہفتم صفحہ ۳۱۸*  *🌹واﷲ تعالٰی اعلم ـ🌹* ـــــــــــــــــــــ🍇🍏🍇ــــــــــــــــــــ  *✍کتبــہ حضرت علامہ مفتی محمد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی خادم مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار* *الجواب صحیح والمجيب نجيح فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم دارالحدیث ودارالافتاء جامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت پاکستان کراچی*  *بتاریخ ۲۲/ ربیع النور شریف ------ ۱۴۴۰ ------ بمطابق 1/دسمبر ـ 20...

قبر پر اگربتی جلانا کیسا ہے؟

*🌹قبر پر اگربتی جلانا کیسا ہے؟🌹* اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ کیافرماتے ہیں علماۓ کرام مسٸلہ کے بارے میں اگر بتی  قبر پر جلاسکتے ہیں یا نہیں  ؟ *💠ساٸل محمد اشفاق عطاری💠* ـــــــــــــــــــــ🌀🌹🌀ــــــــــــــــــــ  *وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎*  *✍الجواب: اگر بتی یا لوبان وغیرہ کوٸی چیز نفس قبر پر رکھ کر جلانے سے احتراز چاہیۓ ۔ قریب قبر سلگانا اگر وہاں نہ کچھ لوگ بیٹھے ہوں نہ کوٸی تالی یاذاکر ہو بلکہ صرف قبر کے لیے جلا کر چلاآۓ تو ظاہر منع ہے کہ اسراف واضاعت مال ہے۔اور اگر بغرض حاضرین وقت فاتحہ خوانی یا تلاوت قرآن عظیم وذکر الہٰی سلگاٸیں تو بہتر ومستحسن ہے*   *📚فتاوی رضویہ قدیم جلد چہارم صفحہ141*   *♦واللہ تعالی اعلم♦* ـــــــــــــــــــــ🌀🌹🌀ــــــــــــــــــــ  *✍کتبہ حضرت علامہ مفتی عبدالستاررضوی احمدالقادری عفی عنہ صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی خادم ارشدالعلوم عالم بازار کلکتہ* *الجواب صحیح والمجيب نجيح فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم دارالحدیث ودارالافتاء جامعۃالن...

حضور سرکار غوث پاک کا سلسلہ نسب

*🌹حضور سرکار غوث پاک کا سلسلہ نسب🌹* السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ حضرت غوث پاک کا سلسلہ نسب والد اور والدہ کی طرف سے بتاۓ ۔ برائے مہربانی حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔ *🌹سائل محمد محبوب رضا دہلی🌹* 🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲 *وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ* *✍الجواب بعون الملک الوہاب* *حضور سرکار غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نسب مبارک* *باپ کی طرف سے* *حضرت مولی علی کرم اللہ وجہہ الکریم* *سیدنا امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ* *سیدامام مثنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ* *سید عبداللہ محض رضی اللہ تعالیٰ عنہ* *سید موسی الجون رضی اللہ تعالیٰ عنہ* *سید عبداللہ صالح رضی اللہ تعالیٰ عنہ* *سید موسی ثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ* *سید ابو بکر داؤد رضی اللہ تعالیٰ عنہ* *سید شمس الدین زکریا رضی اللہ تعالیٰ عنہ* *سید یحییٰ زاہد رضی اللہ تعالیٰ عنہ* *سید عبداللہ جیلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ* *سید ابو صالح موسی جنگی دوست رضی اللہ تعالیٰ عنہ* *حضرت محی الدین شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ* *اور ماں کی طرف سے* *حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا* *سیدنا امام حسی...

بیوی کو شوہر کا نام لینا کیسا ہے

*💠بیوی کو شوہر کا نام لینا کیسا ہے💠* السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسںٔلہ میں کہ کیا بیوی شوہر کا نام لے پکار سکتی ہے ؟ اور شوہر "بیوی"  کو پیار سے جیسے کہ شبانہ ہے بیوی کا نام تو "شبو" کہہ کر پکار سکتا ہے ۔؟ بیوی "شوہر " کو پیار سے کسی دوسرے نام سے پکار سکتی ہے ؟  *🌹ساںٔل ۔ محبوب رضا دہلی🌹*  *📝الجواب بعون الوہاب*  *عورت کو اپنے شوہر کا نام لیکر پکارنا جائز تو ہے لیکن خلاف ادب ہے*  *جیسے بیٹا کو اپنے والد کو نام لیکر پکارنا یہ خلاف ادب ہے*  *📚غالباً فتاوی عالمگیری میں ہے کہ*  *مرد کو اپنے باپ کا نام لیکر یا عورت کو اپنے شوہر کا نام لیکر پکارنا خلاف ادب ہے*  *بلکہ پیار سے بلاۓ اور شوہر کو بھی چاہئے کہ بیوی کو پیار سے بلاۓ تاکہ دونوں کے درمیان محبت زیادہ ہو*  *🌹واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب🌹*  *📝کتبہ حضرت علامہ مفتی محمد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دارالعلوم غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار* *الجواب صحیح والمجيب نجيح فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم دارالحدیث ودارال...

تیجہ دسواں بیسواں کا کھانا کھانا کیسا ہے

*💙تیجہ دسواں بیسواں کا کھانا کھانا کیسا ہے💙* *السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ*  *کیا فرماتے ہیں علماۓ دین و مفتیان شرع متین مسٸلہ ذیل کے بارے میں*  *میت کے تیجے دسویں یا چہلم کے مو قعے پر دعوت عام کرنا کیسا ہے*  *زید کا کہنا ہے کہ ہم دعوت میں اس لٸے زیادہ لوگوں بلاتے ہیں پتہ نہیں کس کی آمین قبول ہو جاۓسوال یہ ہے کیا اس نیت کے ساتھ غنی کو کھلانا یا کھانا جاٸز ہے*  *نا کھانے کا حکم صرف تیجہ دسواں اور چہلم میں ہے یا مطلقا کبھی بھی ششماہی اور برسی کے کھانے کا حکم کیا ہے مدلل جواب عنایت فرماٸیں کرم ھوگا*  *🖤ساٸل محمد پیر بخش حشمتی ویٹہ سانگلی مہاراشٹرہ🖤* ـــــــــــــــــــــــــــ🌀ـــــــــــــــــــــــــــ  *✍الجواب بعون الملك الوهاب :*  *(١)تیجہ ،دسواں، چالیسواں وغیرہ کے موقع پر دعوت عام کرنا مناسب نہیں ہے بلکہ ان مواقع پر صرف غربا اور مساکین کو دعوت طعام دینا چاہیے، جیسا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے تحریر فرمایا ہے :*  *تیجہ، دسواں، چہلم سب جائز ہیں جب بہ نیت محمودوبطور محمود ہو اور ان کا کھانا مس...

کڈنی یا خون عطیہ کرنا کیسا ہے؟

*🌹کڈنی یا خون عطیہ کرنا کیسا ہے؟🌹* اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ ایک مسلمان کسی دوسرے مسلمان اپنی زندگی یا مرنے کے بعد کڈنی یا خون عطیہ کرسکتا ہے یا نہیں؟ با حوالہ جواب عنایت فرماٸیں کرم ہوگا  *♦رضوان قادری رانی گنج♦* ـــــــــــــــــــــــ💠🍇💠ـــــــــــــــــــــــ  *✍الجواب بعون الملک الوھاب*  *کسی مسلمان کا اپنی زندگی میں اس طرح کی وصیت کرنا اور بعد موت اس کی وصیت کے مطابق اس کی آنکھیں گردہ یا کسی دوسرے عضو کو نکالنا درست نہیں ہے*  *کیونکہ ایسا کرنا انسانی عظمت وتکریم کے خلاف ہے*  *جبکہ اللہ تبارک تعالی نے انسان کو تمام مخلوقات سے افضل واکرم بنایا ہے*  *🌹ارشاد ربانی*  *ولقد کرمنا بنی ادم وحملنھم فی البر والبحر ورزقنھم من الطیبات وفضلنھم علی کثیر ممن خلقنا تفضیلا*  *اور بے شک ہم نے اولاد ادم کو عزت دی اور ان کو خشکی اور تری میں سوار کیا اور ان کو ستھری چیزیں روزی دی اور ان کو اپنی بہت سی مخلوق سے افضل کیا*  *📚سورہ بنی اسرائیل*  *📚فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد دوم ص576*  *🍏واللہ اع...

اضطباع کرنا واجب ہے یا فرض

*🌹اضطباع کرنا واجب ہے یا فرض🌹* السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ  کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ اضطباع کرنا فرض ہے یا واجب مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں  *♦سائل اظہر حسین♦*  ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ  *وعلیکم السلام ورحمةاللہ و برکاتہ*  *✍الجواب اللھم ہدایةالحق والصواب*  *طواف شروع کر نے سے پہلے چادر کو داہنی بغل کے نیچے سے نکال کر دونوں کنارے بائیں کندھے پر اس طرح ڈال دینا کہ دایاں شانہ کھلا ریے* *"اضطباع"*  *کہلاتا ہے*  *طواف کے سات چکروں میں اضطباع* *"سنت"* *ہے*   *حضرت یعلی رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ  حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے اضطباع کی حالت میں طواف کیا اور آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم پر  چادر مبارک تھی*  *📚ترمزی الجامع الصحیح کتاب الحج  باب ماجاء النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم طاف مضطبحا  ٬ 3، 214 رقم*   *859*  *طواف کے بعد اضطباع نہ کرے  لیکن اگر طواف  کے بعد کی نماز میں  اضطباع کیا تو مکروہ...

ایک مقتدی اور جماعت کا حکم؟ بے وضو نماز کا حکم؟ دوران نماز وضو ٹوٹ جائے تو نماز کا حکم؟

*🌹ایک مقتدی اور جماعت کا حکم؟ بے وضو نماز کا حکم؟ دوران نماز وضو ٹوٹ جائے تو نماز کا حکم؟🌹*    اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ کیافرماتےہیں علماۓ کرام ان مساٸل میں کہ زید نماز پڑھا رہاتھا جب کہ مقتدی صرف ایک ہی تھا جو اس کے تھوڑے ہی پیچھے داہنے طرف کھڑا تھا دوسری رکعت میں ایک یا دو نمازی اور آ گۓ تو اس صورت حال میں زید اگے بڑھےگا یا مقتدی پیچھے ہٹےگا؟  کیازید کا آگے جانا یا مقتدی کا پیچھے جانا ضرروی ہے اگر نہیں گیا تو نماز ادا ہوجاےگی یانہیں ؟ سوال نمبر ٢ دوران نماز امام کاوضو ٹوٹ گیا تو کیا کرے ؟ سوال ٣دوران نماز امام کو یاد آیا کہ وہ تو بے وضو ہے تو کیا کرے ؟ یاایک دن بعد یادآیا کہ کل فلاں وقت کی نماز میں نے بے وضو پڑھادی تھی تو اب کیا کرے ؟  *🌹ساٸل:محمود رضا شمسی کٹیہار بہار🌹* ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ  *📝الجواب بعون الملک الوھاب:*  *صورت مسٸولہ میں جب امام کے ساتھ ایک مقتدی ہو اور دوسرا آۓ تو افضل یہ ہے کہ مقتدی پیچھے ہٹے ہاں اگر مقتدی مسٸلہ نہ جانتا ہو یا پیچھے ہٹنے کو جگہ نہیں تو ایسی صورت میں امام ...

جماعت کھڑی ہو اور بعد میں جماعت میں شامل ہوں تو ثناء کا حکم

*🌹جماعت کھڑی ہو اور بعد میں جماعت میں شامل ہوں تو ثناء کا حکم🌹* السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام کہ ظہر کی جماعت کھڑی ہے زید کچھ دیر بعد جماعت میں شامل ہوا تو کیا زید ثناء پڑھ سکتا ہے جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی *🍅سائل محمد ریاض اختر سیتامڑھی بہار مقیم حال کانپور🍅* 🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑 *وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ* *📝الجواب بعون الملك الوهاب :* *صورت مستفسرہ میں زید جب جماعت میں شامل ہوا اس وقت اگر امام کو رکوع میں پایا تو تکبیر تحریر سیدھے کھڑے ہو کر کہے پھر بغیر ثنا پڑھے ہوئے دوسری تکبیر کہتے ہوئے رکوع میں جائے ایسے ہی قعدہ، سجود میں پائے تو کرے، جیسا کہ فقیہ ملت علامہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ نے تحریر فرمایا ہے :* *مسبوق نے امام کو قعدہ میں پایا، تو تکبیر تحریمہ سیدھے کھڑے ہونے کی حالت میں کرے، پھر دوسری تکبیر کہتا ہوا قعدہ میں جائے -* *📚فتاویٰ عالمگیری و فتاویٰ ہندیہ، جلد اول، صفحہ نمبر ٩١*    *رکوع و سجود میں پائے، جب بھی یوں ہی کرے، اگر پہلی تکبیر کہتا ہوا جھکا جھکا اور حد رکوع تک پہنچ گیا، ت...

محبت کی مگر محبوب کو خبر نہیں اور دوسری جگہ شادی ہوجائے تو کیا بعد موت شہادت کا درجہ ملےگا

*💎محبت کی مگر محبوب کو خبر نہیں اور دوسری جگہ شادی ہوجائے تو کیا بعد موت شہادت کا درجہ ملےگا💎* اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ حضرت بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ کوٸ لڑکا یا لڑکی کسی لڑکی یا لڑکے سے محبت کریں اور اس بات کی خبر ایک دوسرے کو نہ دیں حتیٰ کہ ان کی شادی کسی اور سے ہو جاۓ اور پھر جب انکی وفات ہوگی تو انکو شہیدی کا درجہ ملتا ہے کیا یہ درست ہے رہنماٸ فرماۓ *🖤سائل محمد نور عالم🖤* ▶▶▶▶▶▶▶▶▶▶▶ *وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ* *📝الجواب بعون الملك الوهاب :*    *صورت مستفسرہ اتنا تو ضرور ہے کہ عشق اگر پاکیزہ ہو اور اسی میں موت ہو جائے تو اسے شہادت کا درجہ عطا کیا جائے گا لیکن...................* *اس کی چند شرطیں بھی ہیں جسے یوں مختصراً ذکر کیا گیا ہے :* *يہ بات ياد رکھے كہ بے اختیار عشق هو جانے کى صورت میں بھى ثواب پانے کے لئے شریعت کى پا سدارى ضرورى ہے، مثلًا اگر مرد کى کسى غير عورت پر اچانک نظر پڑ گئی اور فوراً نظر ہٹا لینے کے باوجود اگر وه دل میں گڑ گئ اور اس کے بعد نہ قصداً اس کا تصوُّر جمایا نہ هى ارادةُ اس کو دیکھا ،نه کبھى اس سے ...

مٹی کھانا کیسا ہے؟

سوال:کیافرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین کہ مٹی کھانا کیسا ہے؟ بینوابالدلیل توجروامن الجلیل ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ  *✍الجواب ھوالموفق للحق والصواب :*  *عام مٹی کھانےکوفقہاء نےحرام اورمکروہ بھی تحریر فرمایاہےـ*  *کیونکہ اس سے صحت انسانی کو شدید خطرہ ہےمگرخاک شفاء کاحکم الگ ہےیعنی اس کاکھانادرست اور اس میں شفاء ہے*  *ویکرہ أکل الطین لأن ذلک یضرہ فیصیر قاتلاً نفسہ*  *(📚فتاویٰ قاضي خان علی ہامش الفتاوی الہندیة:۳/۴۰۳)*  *مکروہ ہے مٹی کاکھانا اس میں ضرر کے سبب کہ وہ جان لیوا ہوجا تا ہےـ*  *وسئل بعض الفقهاء عن اکل الطين البخاری ونحوه قال لا باس بذلک مالم يضروکراهية اکله لا للحرمة بل لتهييج الداء –*  *(📚فتاوی عالمگيری ‘ کتاب الکراهية ‘ الباب الحادی عشر فی الکراهة فی الاکل وما يتصل به۔)*  *📚بخاری اور انہیں کے مثل فقہاء نے فرمایااگر مٹی کھانا صحت کے لئے ضرر رساں ہوتو اس کا کھانا شرعا ممنوع ہے اور اگر مضر صحت نہ ہوتو اس کوکھانے میں کوئی مضائقہ نہیں ـ*  *ہمارے فقہاء کے نزدیک مکروہ ہے اگرضرر رساں ...

طواف کے لئے طہارت واجب ہے ـــ

*کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل میں طواف افاضہ کے موقع پہ اگر عورت کو حیض آجاے اور وقت بھی نہ ہو کہ پاک ہو کر طواف کرسکے توایسی صورت میں اس عورت پر کیا حکم ہوگا۔*  *💚ســائــل ــ شہنواز عالم💚* 🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥  *📝الجواب بعون الملک الوھاب:*  *طواف افاضہ کاوقت مدۃ العمر ہے ۔طواف کے لئے طھارت واجب ہے۔*  *لیکن جس عورت کوطواف افاضہ کے وقت حیض آگیااور اس کے لئے مکہ مکرمہ میں مزید قیام کرکے طواف کی ادائیگی کی صورت نہ ہو تو اس کے لئے وہی حکم ہے جو فقہا نے تحریرفر مایا ہےکہ وہ کسی عالم سے اپنا حکم دریافت کرے تووہ اسے بتا دے کہ اگر ناپاکی میں تو نے طواف کیا تو گنہ گار ہو گی اور تجھے توبہ کرنا ہوگا، البتہ فرض ادا ہوجائے گا اور حرم میں بدنہ کی قربانی تیرےاوپر لازم ہوگی۔*  *📗ردالمحتار میں ہے :*  *تنبیہ:نقل بعض المحشیین عن منسک امیر حاج:لو ھم الرکب علی القفول ولم تطھر فاستفتت ھل تطوف ام لا؟*  *قالوا:یقال لھا :لایحل لک دخول المسجد،وان دخلت وطفت اثمت وصح طوافک وعلیک ذبح بدنۃ۔*  *وھذہ المسالۃ کثیرۃ الوقوع تتحیر فیھا النساء۔اھ*  ...

بیوی کو شوہر کا نام لیکر پکارنا کیسا ہے

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ اگر کسی حضرات کے پاس کہ بیوی اپنے شوہرکانام لےکر پکارے اسپر  اگر پوسٹ ہوتو عطاکرے پلیز جلدی 🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔸 *وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ* *📝الجواب بعون الملک الوھاب* *اسلام اخلاق وآداب ، تہذیب وتمدن کی تعلیم دیتا ہے ، اس نے چھوٹوں کو بڑوں کے ساتھ پیش آنے کے آداب سکھائے ہیں ، اور ہر ایک کو اس کے حسب مرتبہ خطاب وندا کرنے کے اصو ل دئے ہیں چنانچہ بیوی کے لئے اپنے شوہر کا نام لے کر پکارنا شرعاً مکروہ قرار دیا گیا ہے بلکہ بیوی کو چاہئے کہ اپنے شوہر کے مقام ومرتبہ کا لحاظ کرتے ہوئے اسے میرے سرتاج ، میرے آقا اور اس جیسے عظمت والے الفاظ سے مخاطب کرے ۔* *📗 در مختار ج5‘ کتاب الحظر والاباحۃ‘ ص297میں ہے (ویکرہ ان یدعو الرجل اباہ وان تدعوالمرأۃ زوجھا باسمہ ) اھ بلفظہ۔ رد المحتار کے اسی صفحہ پر ہے:* *(قولہ ویکرہ ان یدعوالخ) بل لا بد من لفظ یفید التعظیمک’’یاسیدی‘‘ ونحوہ لمزید حقہما علی الولد والزوجۃ۔* *🖲واللہ و رسولہ اعلم بالصواب🖲* 🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔸🔹🔸 *✍🏻کـــتــبــہ حضـــرت عـــلامـــہ مفتـی مــعــیــن ا...

نماز میں بغیر خامی سجدہ سہو کر لے تو کیا حکم ہے

کیا فرماتے ہیں علماء اس مسلہ میں کہ امام نے نماز جمعہ ادا کرای اور کوی ایس خامی نا ہوی جو سجدہ سہو کو واجب و ضروری کر دیتی مگر امام نے سجدہ سہو کیا اور کچھ لوگوں نے پہلی بار میں سلام پھیر کر نماز مکمل کرلی مگر جو قریب میں لوگ تھے انہونے امام کے ساتھ نماز کو مکمل کیا اب جواب طلب یہ ہیکہ کیا سب لوگوں کی نماز ہو گی یا نہیں تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمایں *💓.ساٸل رفاقت رضا .ساکن امروہہ💓* 🥛🥛🥛🥛🥛🥛🥛🥛🥛🥛🥛 *📝الجواب بعون الملك الوهاب :*     *صورت مستفسرہ میں اگر واقعاً امام نے بغیر کسی سہو کے سجدہ سہو کیا تو امام نے نماز میں زیادتی کی لیکن نماز ہو جائے گی نیز مقتدیوں کی بھی نماز ہو جائے سوائے مسبوق مقتدی کے، جیسا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے تحریر فرمایا ہے :* *بے حاجت سجدہ سہو نماز میں زیادت اور ممنوع ہے مگر نماز ہوجائے گی ۔ہاں اگر یہ امام ہے تو جو مقتدی مسبوق تھا یعنی بعض رکعات اس نے نہیں پائی تھیں وُہ اگر اس سجدہ بے حاجت میں اسکا شریک ہو ا تو اس کی نماز جاتی رہے گی* *لانہ اقتدی فی محل الانفراد*  *ترجمہ : کیونکہ اس نے محل ان...