سر میں نعلین پاک لگانا کیسا ؟
*السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالی و برکاتہ* *نعلین مبارک کا نقش پگڑی یا کپڑے میں لگانا کیسا ہے❓* *اور اس میں اللہ و رسول یا اس طرح کچھ لکھنا کیسا ہے ❓* *حافظ توحید عالم اشرفی* *------------------------------------------* *وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ* *الجواب بعون الملک الوھاب :* *صورت مسئولہ میں عرض یہ ھیکہ نعلین مبارک پگڑی یا کپڑے میں لگا سکتے ہیں اور اس میں اللہ و رسول کا نام بھی لکھ سکتے ہیں جیسا کہ فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ :* *جس دھات پر نقش نعلین شریفین بنا ہوا ہو اس کو ٹوپی یا کسی پارچہ میں آویزاں کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں اور وہ ہرگز چین دار گھڑی کے حکم میں نہیں ہے* *اعلی حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ:* *گھڑی کی زنجیر سونے چاندی کی حرام ہے اور دھاتوں کی ممنوع کی گئی ہیں ان کو پہن کر نماز و امامت دونوں مکروہ تحریمی ہے* *احکام شریعت حصہ دوم صفحہ 170* *اور ناجائز اس لئے کہ گھڑی ہاتھ پر باندھنے میں چین متبوع ہوتی ہے جو اَز قِسْمِ زیور ہے اور نیلون(نائلون) وغیرہ کے پٹہ کے ساتھ د...