*💚کھانے سے پہلے نمک چکھنا کیساــــ💚* السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کھانا کھانے سے پہلے نمک چکھنا کیسا ہے اسکی کیا فضیلت ہے وضو کا بچاہوا پانی پینا کیسا ہے *♦سائل محمد آسر رضا♦* ـــــــــــــــــــــــ🌹♦🌹ــــــــــــــــــــــــ *وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ* *✍🏻الجواب اللھم ہدایة الحق والصواب* *صورت مسؤلہ میں حضرت صدرالشرعیہ علیہ الرحمۃ (بزازیہ وردالمختار) کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں کہ کھانے کے بعد انگلیاں چاٹ لے ان میں جوٹھا نہ لگا رہنے دے, اور برتن کوانگلیوں سے پوچھ کر چاٹ لے حدیث میں ہے کھانے کے بعد جو شخص برتن چاٹتا ہے تو وہ برتن اس کے لیے دعا کرتا ہے کہتاہےکہ اللہ تجھے جہنم کی آگ سے آزاد کرے جس طرح تو نے مجھے شیطان سے آزاد کیا اور ایک روایت میں ہے کہ برتن اس کے لئے استغفار کرتا ہے ,,,,,,,,,,,,,,,,,,, کھانے کی ابتدا نمک سے کی جائے اور ختم بھی اسی پر کریں اس سے ستر بیماریاں دفع ہو جاتی ہیں, ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,* *📚اسلامی اخلاق وآداب (31)فرید بکڈپو اس...