Posts

Showing posts from April 6, 2021

اپنے مال کی پیشگی زکوٰةنکالناکیسا؟

 *💚اپنے مال کی پیشگی زکوٰةنکالناکیسا؟💚* سوال ،،  زیدجورمضان میں اپنےپیسوں کی زکاۃ  نکالےگا وہ ابھی لوک ڈائن میں اپنےپڑوس کےغریب کےلئے اپنی زکات کے پیسوں سے غریب پڑوس کوراشن وغیرہ دلاسکتاہے ؟ براہ کرم اس سوال کاجواب جلدازجلدعنایت فرماکرشکریہ کاموقع عنایت فرمائیں۔   السائل عبداللہ قادری گوا ا_______(❣️)__________ *الجواب بعون الملک الوہاب؛*  صورت مستفسرہ میں زید اگر رمضان میں واجب ہونے والی اپنی زکوٰۃ کی پیشگی رقم سے غلہ اناج ودیگر ضروری اشیاء خرید کر لاک ڈاؤن سے متاثرین مستحقین زکوٰة مسلمانوں کو مالک بنادے تو یہ جائز ہے زید کی زکوٰة ادا ہوجائے گی،،  خواہ مالک نصاب پرانا ہو یا نیا بہر صورت سال تمام ہونے سے پہلے پیشگی زکاۃ ادا کرنا جائز ہے ،  *(📕فتاوی عالمگیری جلد اول مطبوعہ مصر صفحہ ۱۶۴ میں ہے ،، )* *من کان له نصاب فاستفاد فی اثناء الحول ما لا من جنسه ضمه الی ماله و زکاۃ ، ھٰکذا فی الجواہرۃ النیره ھ۱)*   اور اعلی حضرت عظیم البرکت الشاہ  امام احمد رضا محث بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں ،، اولیت چاہے تو سال تمام ہونے سے پ...

جمعہ میں اذان ثانی کہاں دینا چاہیے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  کیا فر ما تے ہیں  علماے کرام ایک  سوال یہ ہےکہ جمعہ کی نماز میں خطبہ سے قبل جو مقتدی اذان کچھ دور جا کر کیوں دیتے ہیں              علماے کرام سے معدبانہ اپیل ہے کہ جواب  میں دلیل یا حوالہ عنایت کر دیں تو مشکور رہیں گے             *📿 المستفتی، محمد ریئس حامد  یو پی📿* _________________________________ *وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ* *✍️الجواب بعون الملک الوھاب* *💈جمعہ میں اذان ثانی کچھ دور اس لیے جا کر دیتے ہیں کے اذان ثانی کا صحیح محل خارج مسجد ہے اور مسجد کے اندر اذان دینا ثابت نہیں۔فقیہ ملت میں ہے۔ ،،جمعہ کی اذان ثانی کا صحیح محل خارج مسجد ہے کہ یہی سنت ہے اور ممبر کے پاس مسجد کے اندر پڑھنا بدعت ہے اس لئے کہ حضور سید عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے ظاہری زمانہ میں اور خلفائے راشدین رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے دور میں ایک بار بھی خطبہ کی اذان کا مسجد کے اندر ہونا ہر گز ثابت نہیں بلکہ ان کے مبارک دور میں ہمیشہ خطیب کے سامنے مسجد کے باہر دروازہ پر ...