اپنے مال کی پیشگی زکوٰةنکالناکیسا؟
*💚اپنے مال کی پیشگی زکوٰةنکالناکیسا؟💚*
سوال ،، زیدجورمضان میں اپنےپیسوں کی زکاۃ نکالےگا وہ ابھی لوک ڈائن میں اپنےپڑوس کےغریب کےلئے اپنی زکات کے پیسوں سے غریب پڑوس کوراشن وغیرہ دلاسکتاہے ؟ براہ کرم اس سوال کاجواب جلدازجلدعنایت فرماکرشکریہ کاموقع عنایت فرمائیں۔
السائل عبداللہ قادری گوا
ا_______(❣️)__________
*الجواب بعون الملک الوہاب؛*
صورت مستفسرہ میں زید اگر رمضان میں واجب ہونے والی اپنی زکوٰۃ کی پیشگی رقم سے غلہ اناج ودیگر ضروری اشیاء خرید کر لاک ڈاؤن سے متاثرین مستحقین زکوٰة مسلمانوں کو مالک بنادے تو یہ جائز ہے زید کی زکوٰة ادا ہوجائے گی،،
خواہ مالک نصاب پرانا ہو یا نیا بہر صورت سال تمام ہونے سے پہلے پیشگی زکاۃ ادا کرنا جائز ہے ،
*(📕فتاوی عالمگیری جلد اول مطبوعہ مصر صفحہ ۱۶۴ میں ہے ،، )*
*من کان له نصاب فاستفاد فی اثناء الحول ما لا من جنسه ضمه الی ماله و زکاۃ ، ھٰکذا فی الجواہرۃ النیره ھ۱)*
اور اعلی حضرت عظیم البرکت الشاہ امام احمد رضا محث بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں ،، اولیت چاہے تو سال تمام ہونے سے پہلے پیشگی ادا کرے اس کیلئے بہتر رمضان مبارک ہے جس میں نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر فرضوں کے برابر ،، پیشگی زکاۃ ادا کرنا گویا کہ اجر عظیم کا حقدار ہونا ہے سبحان اللہ سبحان اللہ،
*(📘فتاوی رضویہ جلد چہارم ص ۴۳۹)*
*واللہ اعلم بالصواب؛*
ا_______🔹🔸🔹________
*کتبہ؛*
*حضرت علامہ ابوالصدف محمد صادق رضا صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛*
*مقام، سنگھیاٹھاٹھول(پورنیہ)*
*خطیب وامام، شاہی جامع مسجد؛*
*پٹنہ بہار الھند*
*(مورخہ؛1/4/2020)*
*🔹اپ کا سوال ہمارا جواب گروپ🔹*
*رابطہ؛📞7638812623)*
ا________🔹🔸🔹_______
*المشتـــہر؛*
*منجانب؛منتظمین اپ کا سوال ہماراجواب گروپ؛محمد عقیـــل احمد قـــادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________🔹🔸🔹_______
*الجواب صحیح والمجیب نجیح(حضرت علامہ مفتی) محمد نعمت اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی صدر شعبئہ افتاء دارالعلوم غوثیہ رضویہ بانسبڑیاکلکتہ بنگال)*
ا__________(💚)__________
Comments
Post a Comment