جمعہ میں اذان ثانی کہاں دینا چاہیے




السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فر ما تے ہیں  علماے کرام ایک  سوال یہ ہےکہ جمعہ کی نماز میں خطبہ سے قبل جو مقتدی اذان کچھ دور جا کر کیوں دیتے ہیں             

علماے کرام سے معدبانہ اپیل ہے کہ جواب  میں دلیل یا حوالہ عنایت کر دیں تو مشکور رہیں گے            


*📿المستفتی، محمد ریئس حامد  یو پی📿*


_________________________________


*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*


*✍️الجواب بعون الملک الوھاب*

*💈جمعہ میں اذان ثانی کچھ دور اس لیے جا کر دیتے ہیں کے اذان ثانی کا صحیح محل خارج مسجد ہے اور مسجد کے اندر اذان دینا ثابت نہیں۔فقیہ ملت میں ہے۔ ،،جمعہ کی اذان ثانی کا صحیح محل خارج مسجد ہے کہ یہی سنت ہے اور ممبر کے پاس مسجد کے اندر پڑھنا بدعت ہے اس لئے کہ حضور سید عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے ظاہری زمانہ میں اور خلفائے راشدین رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے دور میں ایک بار بھی خطبہ کی اذان کا مسجد کے اندر ہونا ہر گز ثابت نہیں بلکہ ان کے مبارک دور میں ہمیشہ خطیب کے سامنے مسجد کے باہر دروازہ پر اذان ہوا کرتی تھی جیسا کہ حدیث شریف میں ہے *عن السائب بن یزید قال کان یؤذن بین یدی رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اذا جلس علی المنبر یوم الجمعتہ علی باب المسجد وابی بکر وعمر*


📜یعنی حضرت سائب بن یزید رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ جب حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن ممبر پر تشریف رکھتے تھے تو حضور کے سامنے مسجد کے دروازہ پر اذان ہوتی اور ایسا ہی حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ تعالی عنہما کے زمانہ میں بھی رائج تھا


 (📔ابوداؤد شریف جلد اول صفحہ 155)،،


*(📓بحوالہ فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ 86)*


*💦واللہ اعلم باالصواب💦*

_________________________________


*📝 کتبہ :-*

*حضرت مولانا محمد امتیازقمررضوی امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی گریڈیہ جھارکھنڈ انڈیا*

*🌀آپ کا سوال ہمارا جواب گروپ 🌀*

 *رابطہ، 📲9113471871*

*تاریخ، 6 /اپریل 2021 ء*



*المشتہر - محمد امتیاز القادری*


Comments

  1. السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ آپ حضرات کے پاس شجرہ نظامی ہو تو برائے کرم ارسال فرمائیں مہربانی ہوگی

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

ختم قادریہ شریف پڑھنے کا طریقہ

حضور سرکار غوث پاک کا سلسلہ نسب

حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی تاریخ وفات کیا ہے