کھانا کھانے کے فوراً بعد پانی پینا کیسا ہے
السلام عليكم رحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
حضرت 👇سوال کے بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ ۔
کیا یہ حدیث سے ثابت ہے کہ کھانا کھانے کے فواً بعد پانی نہیں پینا چاہیے ؟
🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲
*وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ*
*📝الجواب بعون الملك الوهاب :*
*کھانے کے فوراً بعد پانی نہ پیا جائے ایسی کوئی حدیث جو ہمارے آقا کریم ﷺ سے مروی ہو میری نظر سے نہیں گزری ہے ہاں.......* *حکیموں کے بادشاہ حضرت لقمان حکیم رضی اللہ تعالٰی عنہ کا یہ ارشاد گرامی ضرور ہے :*
*کھانے کے اول پانی پینا دوا، درمیان میں شفا (یاد رہے! کہ فروٹ، چائے، کھٹی، میٹھی شے کے نہ درمیان اور نہ آخر میں پانی پینا چاہیے)، آخر میں پانی پینا وبا -*
*📚احلام دعوتِ طعام، کھانے پینے کی سنتیں، صفحہ نمبر ٤٩*
*📃کھانے کے فوراً بعد پانی نہ پینے کی حکمت :*
*اس کی حکمت یہ ہے کہ کھانے کے بعد فوراً پانی پینے سے معدے کی حرارت بجھ جاتی ہے، جس کے سبب معدے کو کھانا ہضم کرنے میں دشواری ہوتی ہے، البتہ کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد حقیقی پیاس لگتی ہے اس وقت پانی پینا ضرورت کے تحت ضروری ہے -*
*🏷کھانے کے بعد پانی پینے کے نقصانات :*
*١- معدے کی طاقت کمزور ہوتی ہے -*
*٢- ہاضمہ کی قوت خراب ہوتی ہے -*
*٣- کھانے کے آخر میں پانی پینے کی عادت سے دائمی قبض رہے گا -*
*٤- اگر قبض نہ ہوا تو دائمی نزلہ -*
*٥-سر درد رہے گا - لہذا بچنا ضروری ہے -*
*((📚هكذا فی طب نبوی ایضاً))*
*واللہ و رسولہ عزوجل و ﷺ اعلم بالصواب*
🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲🖲
*✍🏻کـــتــبــہ حضرت علامہ مفتی محمد امتیاز حسین قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی لکھنؤ یو پی*
*الجواب صحیح*
*محمد نعمت اللہ رضوی جامع مسجد بانسبڑیا کلکتہ*
*٣٠/صفر المظفر /١٤٤٠_9/نومبر /2018"*
*رابطـہ 📞7634094126*
*📙گروپ آپ کاسوال ہماراجواب 📙*
*🖥المـــــــرتب محـــــمد امتیــــازالقــــادری*
Comments
Post a Comment