نسخہ بغدادی کیا ہے اور اسکی فضیلت
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کہ کہ نسخہ بغدادی کہاں سے ثابت ہے اور اسکی کیا حقیقت ہے برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی
☄☄☄☄☄☄☄☄☄☄☄
*وعلیکم السلام و رحمت اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الملک الوھاب*
*ہمارے آقا پیران پیر روشن ضمیر محبوب سبحانی قطب ربانی گیارہوں والے پیر حضور غوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالی عنہ کے گیارہ نام مبارک نماز کے بعد اور رات کو سوتے وقت اور صبح میں پڑھنا زیادہ ثواب ہے اور اس کے ورد سے دل کی نیک مرادیں پوری ہوں گی اور بلائیں دور ہوں گی اور تمام نیک کاموں میں کامیابی حاصل ہوگی*
*نافع الخلائق*
*حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کے مبارک نام میں بہت ہی فیض وبرکت ہے*
*اور جب ہم یا غوث المدد پکارتے ہیں تو ولیوں کے شہنشاہ حضور غوث پاک رضی اللہ تعالی عنہ کی غیبی مدداور ظاہری مدد حاصل ہوتی ہے*
*مجدد ابن مجدد ہم شبیہ غوث اعظم حضور مفتی اعظم مصطفیٰ رضا خان بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ ارشاد فرماتے ہیں*
*کہا جس نے یا غوث اغثنی تو دم میں*
*ہر آئی مصبیت ٹلی غوث اعظم*
*سرکار بغداد کے گیارہ نام مبارک*
*١ سید محی الدین ٢ شیخ محی الدین ٣ اولیاء محی الدین ٤ مسکین محی الدین ٥ غوث محی الدین ٦ سلطان محی الدین ٧ خواجہ محی الدین ٨ مخدوم محی الدین ٩ درویش محی الدین ١٠ بادشاہ محی الدین ١١ فقیر محی الدین رضی اللہ تعالی عنہ*
*📚انورالبیان جلد اول ص571*
*🕹واللہ تعالی اعلم🕹*
☄☄☄☄☄☄☄☄☄☄☄
*✍ازقلم حضرت علامہ ومولانا محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی دارالعلوم شہید اعظم دولھا پور گونڈہ یوپی*
*١٢ ربیع الثانی ١٤٤٠ - - - 20/دسمبر - - - 2018*
*🌹آپ کا سوال ہمارا جواب گروپ 🌹*
*رابطہ 9918562794*
*🖥المرتب محـــــمد امتیـــــاز القـــــادری*
Comments
Post a Comment