جماعت کھڑی ہو اور بعد میں جماعت میں شامل ہوں تو ثناء کا حکم

*🌹جماعت کھڑی ہو اور بعد میں جماعت میں شامل ہوں تو ثناء کا حکم🌹*

السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام کہ
ظہر کی جماعت کھڑی ہے زید کچھ دیر بعد جماعت میں شامل ہوا تو کیا زید ثناء پڑھ سکتا ہے
جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی

*🍅سائل محمد ریاض اختر سیتامڑھی بہار مقیم حال کانپور🍅*

🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑

*وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ*

*📝الجواب بعون الملك الوهاب :*

*صورت مستفسرہ میں زید جب جماعت میں شامل ہوا اس وقت اگر امام کو رکوع میں پایا تو تکبیر تحریر سیدھے کھڑے ہو کر کہے پھر بغیر ثنا پڑھے ہوئے دوسری تکبیر کہتے ہوئے رکوع میں جائے ایسے ہی قعدہ، سجود میں پائے تو کرے، جیسا کہ فقیہ ملت علامہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ نے تحریر فرمایا ہے :*

*مسبوق نے امام کو قعدہ میں پایا، تو تکبیر تحریمہ سیدھے کھڑے ہونے کی حالت میں کرے، پھر دوسری تکبیر کہتا ہوا قعدہ میں جائے -*

*📚فتاویٰ عالمگیری و فتاویٰ ہندیہ، جلد اول، صفحہ نمبر ٩١*

   *رکوع و سجود میں پائے، جب بھی یوں ہی کرے، اگر پہلی تکبیر کہتا ہوا جھکا جھکا اور حد رکوع تک پہنچ گیا، تو سب صورتوں میں نماز نہ ہوگی -*

*📚بہار شریعت جلد اول ،حصہ سوم، صفحہ نمبر ٥٨٩*

*اس کے علاوہ زید اگر قیام کی حالت میں جماعت میں شامل ہوا تو اس کے تکبیر کے ساتھ ساتھ ثنا بھی پڑھے چونکہ ظہر کی نماز میں قرأت سری کرتے ہیں، لیکن............... ظہر و عصر کے علاوہ بقیہ نمازوں میں ثنا نہ پڑھے بلکہ صرف تکبیر کہ کر خاموشی سے امام کی قرأت سنے، جیسا کہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ نے عالمگیری اور در مختار کے حوالے سے تحریر فرمایا ہے :*

*مسبوق اپنی فوت شدہ کی ادا میں منفرد ہے کہ پہلے ثنا نہ پڑھی تھی، اس وجہ سے کہ امام بلند آواز سے قرأت کر رہا تھا یا رکوع میں تھا اور یہ ثنا پڑھتا تو اسے رکوع نہ ملتا، یا امام قعدہ میں تھا، غرض کسی وجہ سے پہلے نہ پڑھی تھی تو اب پڑھے اور قرأت سے پہلے تعوذ پڑھے -*

*📚بہار شریعت جلد اول ،حصہ سوم، صفحہ نمبر ٥٨٩*

*هذا ما ظهر لي و الله سبحانه وتعالى أعلم بالصواب*

🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑

*✍🏻کـــتــبــہ*
*حضرت علامہ مفتی محمد امتیاز حسین قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی لکھنؤ یو پی*

*الجواب صحيح والمجيب نجيح فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم دارالحدیث ودارالافتاء جامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت پاکستان کراچی*

*٢٠/١/١٤٤٠ محرم الحرام ،،01/10/2018*
*رابطہ 📞_____7634094126*


*🍎آپ کا سوال ہمارا جواب گروپ🍎*

*🖥المــــرتب محـــــمد امتیــــازالقــــادری*

Comments

  1. وہ مقتدی جو دوسرے قعدہ میں شامل ہوا وہ تشہد کہاں تک پڑھے پوری پڑھے عبدہ ورسولہ تک پڑھ کے خاموش ہوجاۓ

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

ختم قادریہ شریف پڑھنے کا طریقہ

حضور سرکار غوث پاک کا سلسلہ نسب

حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی تاریخ وفات کیا ہے