بیوی کو شوہر کا نام لینا کیسا ہے

*💠بیوی کو شوہر کا نام لینا کیسا ہے💠*

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسںٔلہ میں کہ کیا بیوی شوہر کا نام لے پکار سکتی ہے ؟
اور شوہر "بیوی"  کو پیار سے جیسے کہ شبانہ ہے بیوی کا نام تو "شبو" کہہ کر پکار سکتا ہے ۔؟
بیوی "شوہر " کو پیار سے کسی دوسرے نام سے پکار سکتی ہے ؟

 *🌹ساںٔل ۔ محبوب رضا دہلی🌹*

 *📝الجواب بعون الوہاب*
 *عورت کو اپنے شوہر کا نام لیکر پکارنا جائز تو ہے لیکن خلاف ادب ہے*
 *جیسے بیٹا کو اپنے والد کو نام لیکر پکارنا یہ خلاف ادب ہے*
 *📚غالباً فتاوی عالمگیری میں ہے کہ*
 *مرد کو اپنے باپ کا نام لیکر یا عورت کو اپنے شوہر کا نام لیکر پکارنا خلاف ادب ہے*
 *بلکہ پیار سے بلاۓ اور شوہر کو بھی چاہئے کہ بیوی کو پیار سے بلاۓ تاکہ دونوں کے درمیان محبت زیادہ ہو*

 *🌹واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب🌹*

 *📝کتبہ حضرت علامہ مفتی محمد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دارالعلوم غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار*

*الجواب صحیح والمجيب نجيح فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم دارالحدیث ودارالافتاء جامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت پاکستان کراچی*

*🌹آپ کا سوال ہمارا جواب🌹*
 *تاریخ؛ 11/12/2018*
*رابطـہ؛8051028089*
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 *🖥المــــرتب محــــمد امتیـــازالقـــادری*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

Comments

Popular posts from this blog

ختم قادریہ شریف پڑھنے کا طریقہ

حضور سرکار غوث پاک کا سلسلہ نسب

حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی تاریخ وفات کیا ہے