بیوی کو شوہر کا نام لیکر پکارنا کیسا ہے
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ اگر کسی حضرات کے پاس کہ بیوی اپنے شوہرکانام لےکر پکارے اسپر اگر پوسٹ ہوتو عطاکرے پلیز جلدی
🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔸
*وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ*
*📝الجواب بعون الملک الوھاب*
*اسلام اخلاق وآداب ، تہذیب وتمدن کی تعلیم دیتا ہے ، اس نے چھوٹوں کو بڑوں کے ساتھ پیش آنے کے آداب سکھائے ہیں ، اور ہر ایک کو اس کے حسب مرتبہ خطاب وندا کرنے کے اصو ل دئے ہیں چنانچہ بیوی کے لئے اپنے شوہر کا نام لے کر پکارنا شرعاً مکروہ قرار دیا گیا ہے بلکہ بیوی کو چاہئے کہ اپنے شوہر کے مقام ومرتبہ کا لحاظ کرتے ہوئے اسے میرے سرتاج ، میرے آقا اور اس جیسے عظمت والے الفاظ سے مخاطب کرے ۔*
*📗 در مختار ج5‘ کتاب الحظر والاباحۃ‘ ص297میں ہے (ویکرہ ان یدعو الرجل اباہ وان تدعوالمرأۃ زوجھا باسمہ ) اھ بلفظہ۔ رد المحتار کے اسی صفحہ پر ہے:*
*(قولہ ویکرہ ان یدعوالخ) بل لا بد من لفظ یفید التعظیمک’’یاسیدی‘‘ ونحوہ لمزید حقہما علی الولد والزوجۃ۔*
*🖲واللہ و رسولہ اعلم بالصواب🖲*
🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔸🔹🔸
*✍🏻کـــتــبــہ حضـــرت عـــلامـــہ مفتـی مــعــیــن الــدیـــن الأزھــری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی نئی دہلی*
*الجواب صحيح فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم دارالحدیث ودارالافتاء جامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت پاکستان کراچی*
*٣--ربیع الآخر - - ١٤٤٠ - - - ------ 11/دسمبر 2018*
*رابطـہ 📞6203980319*
*🖥المــــرتب محــــمد امتیـــازالقـــادری*
*آپ کـا ســـــوال ہـمـارا جـــــــواب گـــــــروپ*
Comments
Post a Comment