کوئی شخص وہابی سے اپنی لڑکی کی شادی کرے جب اس سے پوچھا جائے تو کہتا ہے کہ یہ اللہ کی مرضی سے ہے

*💖کوئی شخص وہابی سے اپنی لڑکی کی شادی کرے جب اس سے پوچھا جائے تو کہتا ہے کہ یہ اللہ کی مرضی سے ہے💖*

السلام عليکم
عرض یہ ہیکہ زید نے بکر سے کہا کے تم اپنی بیٹی کی شادی ایک وہابی سے کیوں کر رہے ہو تو بکر نے کہا کہ بھائی شادیاں تو الله کی مرضی سے ہوتی ہیں اسنے جیسا لکھ دیا وہی ہو رہا ہے اب اگر وہ چاہتا تو ایسا نہ ہوتا
لہاذا اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے

 *☘محمد ارمان خان اویسی ضلع ایٹہ یوپی☘*
ــــــــــــــــــــــــ♦♣♦ـــــــــــــــــــــــ

 *✍🏻الجواب بعون الوہاب*

 *یہ سب بکر کی بہانہ بازی ہے اگر ایسا ہوتا تو کوئی انسان دوزخ میں نہیں جاتا کیونکہ گناہ پر سزا نہیں ملنی چاہئے کیونکہ وہاں بھی کہا جاۓ گا کہ اللہ تعالیٰ نے لکھ دیا ہے بلکہ جہاں تک تقدیر کی بات ہے تو اللہ تعالیٰ بندوں کی تقدیر میں وہی لکھا ہے جو وہ کرنے والا تھا*

 *📃جیسا کہ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ*
 *خداۓ تعالیٰ نے ہر بھلائی اور برائی اپنے علم ازلی کے موافق مقدر فرمادی جیسا ہونے والا تھا اور جو جیسا کرنے والا تھا اپنے علم ازلی سے جان کر لکھ لیا اسکا یہ مطلب نہیں کہ جیسا لکھ دیا ہے ویسا ہمکو کرنا پڑتا ہے بلکہ جیسا ہم کرنے والے تھے ویسا اس نے لکھ دیا زید کے ذمہ برائ لکھی اس لئے کہ زید برائ کرنے والا تھا اگر زید بھلائی کرنے والا ہوتا تو اللہ تعالیٰ بھلائی لکھتا   ـــ خلاصہ یہ ہے اللہ تعالیٰ کے علم یا اس کے لکھ دینے سے کسی شخص کو کسی کام کرنے پر مجبور نہیں کردیا*
*📙بہار شریعت حصہ اول*

 *اور جیسا کہ حضرت ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ شرح فقہ اکبر صفحہ ۴۹ میں تحریر فرماتے ہیں*

 *کتب اللہ فی حق کل شئی بانہ سیکون کذا کذا ولم یکتب بانہ لیکن کذا کذا*

 *شرحِ فقہ اکبر باب القضاء والقدر اور ایک بات یہ ہے کہ قضاء وقدر میں زیادہ بحث دین وایمان کے لئے تباہی ہے جب حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہما جیسے جلیل القدر صحابہ کرام بھی اسمیں بحث کرنے سے منع فرماۓ گئے ہیں تو پھر ہم لوگ کس گنتی کے ہیں*

 *اہم بات یہ ہے کہ اتنا سمجھ لینا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے آدمی کو پتھر اور دیگر جمادات کے مثل بے حس وحرکت نہیں پیدا کیا بلکہ اس کو ایک قسم کا اختیار دیا ہے کہ ایک کام چاہے کرے یا نہیں کرے اور ساتھ میں عقل بھی دی ہے کہ بھلے برے نفع و نقصان کو پہچان سکے اور ہر قسم کے سامان اور اسباب بھی مہیا کردئیے کہ جب آدمی کوئ کام کرنا چاہتا ہے تو اسباب مہیا ہوجاتے ہیں اسی وجہ سے اس پر مواخذہ ہے اپنے کو بالکل مجبور یا مختار سمجھنا گمراہی ہے*
 *📚بہار شریعت حصہ اول*
 *📚انوار الحدیث صفحہ ۱۰۷*

 *♣واللہ اعلم بالصواب♣*
ــــــــــــــــــــــ♦♣♦ـــــــــــــــــــــ

 *✍🏻 کتبہ حضرت علامہ مفتی محمد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی خادم مدرسہ غوثیہ حبیبیہ " بریل " دربھنگہ بہار الہند*

*الجواب صحیح فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم دارالحدیث ودارالافتاء جامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت پاکستان کراچی*

*۳/صفر المظفر ۱۴۴۰   ... 13/ اکتوبر 2018*
 *🌹آپ کا سوال ہمارا جواب گروپ🌹* 
 *رابطہ 📞 8051028089*

 *🖥المــــــرتب محـــــمد امتیــــازالقـــــادری* 
ـــــــــــــــــــــــ♦♣♦ــــــــــــــــــــــ

Comments

Popular posts from this blog

ختم قادریہ شریف پڑھنے کا طریقہ

حضور سرکار غوث پاک کا سلسلہ نسب

حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی تاریخ وفات کیا ہے