*دوران قرأت ایک سورہ بھول کر دوسرا سورہ شروع کر دیا تو کیا حکم ہے ؟*

*دوران قرأت ایک سورہ بھول کر دوسرا سورہ شروع کر دیا تو کیا حکم ہے ؟*

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
  کیا فرماتےہیں علماۓ کرام کہ زید نماز پڑھا رہا تھا سورہ فاتحہ کے بعد جو آیت پڑھ رہا تھا وہ بھول گیا کسی مقتدی نے لقمہ دیا پھر بھی یاد نہ آیا پھر زید نے دوسری جگہ سے پڑھ کر رکوع  کیا تو اس صورت میں سجدہ سہو واجب ہے یا اس کے لیے کیا حکم ہے مدلل جواب سے نوازیں

 *♦ساٸل مُحَمَّد جعفر سادق پورنیہ بہار♦*
ـــــــــــــــــــــــ🌀🌹🌀ــــــــــــــــــــــ

 *وعلیکم السلام ورحمةاللہ و برکاتہ*

 *✍الجواب اللھم ہدایةالحق والصواب*
 *مسئلہ:  سورہ شروع کی ابھی تین چھوٹی آیتوں  کے مقدار نہیں پڑھ پایا تھا  کہ بھول گیا پھر اسے دہرایا مگر یاد نہ آیا اور اسے چھوڑ کر  دوسری سورہ یا آیتیں  پڑھیں تو نماز ہو گئی  سجدہ سہو کی ضرورت نہیں  اور اگر سوچنے میں تین بار سبحان اللہ کہنے کے مقدار  دیر ہو گئی  پھر اس کے بعد پڑھنا شروع کیا تو اس صورت میں سجدہ سہو واجب ہے*
 *📚فتاوی رضویہ صفہ ۱۲۵ جلد۳*

 *مسئلہ: اگر تین آیت کی مقدار  پڑھ چکا ہے اس کے بعد بھولا تو  چاہئیے کہ رکوع کرے اور بقیہ نماز پوری کرے  سجدہ سہو کی ضرورت نہیں*

 *تین آیتوں کے بعد قرأت میں غلطی ہوئی*

 *مسئلہ:  امام نے سورہ فاتحہ کے بعد  تین چھوٹی آیتیں یا ایک بڑی آیت پڑھ لی ٬ اس کے بعد کہیں غلط پڑھ دیا  اگر یہ غلطی ایسی ہے جس سے نماز فاسد ہو جائے گی  تو مقتدیوں کو لقمہ دینا ضروری ہے ورنہ  سب کی نماز فاسد ہو جائے گی  اور اگر اس غلطی سے نماز فاسد نہیں ہوتی  تو لقمہ دینا جائز ہے  مگر سجدہ سہو واجب نہیں*
 *📚کبیری  صفہ ۴۱۷*
 *ماخوذ از مسائل سجدہ سہو  صفحہ۶۶*

 *🕹و اللہ ورسولہ اعلم🕹*
ــــــــــــــــــــــــ🌀🌹🌀ـــــــــــــــــــــــ

 *✍کتبہ حضرت علامہ مولانا محمد معصــوم رضا نوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی  (عرب شریف)*
 *بتاریخ ۲۰/ ربیع الاول شریف ----------۱۴۴۰-------- بمطابق 29/ نومبر ـ 2018*
 *🌀آپ کا سوال ہمارا جواب گروپ🌀*
 *رابـطــہ 📞 00966536926401*

 *🖥المــــرتب محــــمد امتیـــازالقــــادری*
ـــــــــــــــــــــ🌀🌹🌀ـــــــــــــــــــــ

Comments

  1. حضور والا سے عرض ہے کہ ہمیں بھی اس گروپ میں شامل فرما کر
    عنایت کا موقع فراہم کریں

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

ختم قادریہ شریف پڑھنے کا طریقہ

حضور سرکار غوث پاک کا سلسلہ نسب

حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی تاریخ وفات کیا ہے