ماہ صفر کو منحوس کہنا درست نہیں
*♦ماہ صفر کو منحوس کہنا درست نہیں♦*
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں
کچھ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ ماہ صفر منحوس ہے، اس ماہ میں بلائیں نازل ہوتی ہیں لہذا دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا واقعی ایسا ہے یا سب محض واہیات ہیں؟؟
*💚مستفتی قاری محمد رضوان خان💚*
ـــــــــــــــــــــــــ🍥♣🍥ــــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ*
*✍🏻الجواب بعون الملك الوهاب :*
*صورت مستفسرہ میں علماء کرام احادیث نبوی ﷺ کی تناظر میں ارشاد فرماتے ہیں کہ ماہ صفر کو منحوس سمجھنا عقیدہ حقہ کے خلاف ہے، جیسا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے امام مؤطہ کی تحریر کو یوں نقل فرمائی ہے :*
*قلت وقدرواہ مالک فی مؤطاہ انہ بلغہ عن بکیر بن عبد ﷲ بن الاشج عن ابن عطیۃ ان رسول ﷲ صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلّم قال لاعدوی ولاھام ولاصفر ولایحل الممرض علی المصح ولیحلل المصح حیث شاء فقالوا یارسول ﷲ وماذاک فقال رسول ﷲ صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم انہ اذی -*
*قلت (میں کہتاہوں) امام مالک نے اپنی مؤطا میں اسے یوں روایت کیاکہ حدیث مذکور انہیں بکیربن عبد ﷲ بن اشج سے بواسطہ ابن عطیہ اس طرح پہنچی کہ رسول ﷲ صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کسی مرض میں تعدیہ نہیں (کہ مرض اُڑ کر دوسرے تندرست آدمی کو لگ جائے) اور اُلّو وغیرہ میں نحوست نہیں، ماہ صفر کی آمد میں نحوست نہیں۔ بیمار جانور کو تندرست جانور کے پاس نہ لائیں بلکہ تندرست جانور کو جہاں چاہیں لے جائیں۔ لوگوں نے عرض کیا یہ کیوں یارسول ﷲ صلی ﷲ علیک وسلم۔ آپ نے ارشاد فرمایا اس میں اذیت ہے یعنی لوگوں کو ایذا ہوگی -*
*📘(بحوالہ) مؤطا امام مالک، کتاب الجامع، باب عیادۃ المریض والطیرۃ ، میرمحمدکتب خانہ کراچی، ص ۷۲۱*
*📚فتاویٰ رضویہ ،کتاب الحظر والإباحۃ ،جلد ٢٤،صفحہ نمبر ٢٢٦*
*یوں ہی شاہ عبد الحق محدث ِدہلوی رحمۃ اللہ اس حدیثِ مبارکہ کی شرح کرتے ہوئے فرماتے ہیں:*
*عوام اسے (یعنی صفر کے مہینے کو) بلاؤں، حادثوں اور آفتوں کے نازل ہونے کا مہینہ قرار دیتے ہیں، یہ عقیدہ باطِل ہے‘ اس کی کوئی حقیقت نہیں۔*
*📚اشعة اللمعات، جلد ٥،صفحہ نمبر ٧٥٧*
*انہیں احادیث کو مد نظر رکھتے ہوئے فقیہ اعظم علامہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ نے تحریر فرمایا ہے :*
*ماہ صفر کو لوگ منحوس جانتے ہیں اس میں شادی بیاہ نہیں کرتے لڑکیوں کو رخصت نہیں کرتے اور بھی اس قسم کے کام کرنے سے پرہیز کرتے ہیں اور سفر کرنے سے گریز کرتے ہیں، خصوصا ماہ صفر کی ابتدائی تیرہ تاریخیں بہت زیادہ نحس مانی جاتی ہیں اور ان کو تیرہ تیزی کہتے ہیں یہ سب جہالت کی باتیں ہیں۔*
*🌹حدیث میں فرمایاکہ*
*لا عدوی و صفر و لا هامة*
'' *ترجمہ : صفر کوئی چیز نہیں۔''*
*📚''صحیح البخاري''،کتاب الطب،باب لا ھامۃ،الحدیث:۵۷۵۷،جلد نمبر ۴*
*یعنی لوگوں کا اسے منحوس سمجھنا غلط ہے۔ اسی طرح ذیقعدہ کے مہینہ کو بھی بہت لوگ برا جانتے ہیں اور اس کو خالی کا مہینہ کہتے ہیں یہ بھی غلط ہے اور ہر ماہ میں ۳، ۱۳، ۲۳، ۸، ۱۸، ۲۸ کو منحوس جانتے ہیں یہ بھی لغوبات ہے۔*
*📚بہار شریعت، جلد سوم ،حصہ ١٦،صفحہ نمبر ٦٦٢*
*♣هذا ما ظهر لي و الله سبحانه وتعالى أعلم بالصواب♣*
ـــــــــــــــــــــ🍥🌹🍥ــــــــــــــــــــ
*✍🏻کـــتــبــہ*
*حضرت علامہ مفتی محمد امتیاز حسین قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی لکھنؤ یو پی*
*الجواب صحیح فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم دارالحدیث ودارالافتاء جامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت پاکستان کراچی*
*۲/صفر المظفر /۱۴۴۰ ـــ 12/اکتوبر /2018 "*
*رابطہ 📞 7634094126*
*♦گروپ آپ کا سوال ہمارا جواب♦*
*🖥المــــرتب محـــــمد امتیـــازالقــــادری*

Comments
Post a Comment