سر میں نعلین پاک لگانا کیسا ؟


*السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالی و برکاتہ*

*نعلین مبارک کا نقش پگڑی یا کپڑے میں لگانا کیسا ہے❓*
*اور اس میں اللہ و رسول یا اس طرح کچھ لکھنا کیسا ہے ❓*

*حافظ توحید عالم اشرفی*
*------------------------------------------*

*وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ*

*الجواب بعون الملک الوھاب :*
*صورت مسئولہ میں عرض یہ ھیکہ نعلین مبارک پگڑی یا کپڑے میں لگا سکتے ہیں اور اس میں اللہ و رسول کا نام بھی لکھ سکتے ہیں جیسا کہ فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ :*
*جس دھات پر نقش نعلین شریفین بنا ہوا ہو اس کو ٹوپی یا کسی پارچہ میں آویزاں کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں اور وہ ہرگز چین دار گھڑی کے حکم میں نہیں ہے*

*اعلی حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ:*
*گھڑی کی زنجیر سونے چاندی کی حرام ہے اور دھاتوں کی ممنوع کی گئی ہیں ان کو پہن کر نماز و امامت دونوں مکروہ تحریمی ہے*
*احکام شریعت حصہ دوم صفحہ 170*
*اور ناجائز اس لئے کہ گھڑی ہاتھ پر باندھنے میں چین متبوع ہوتی ہے جو اَز قِسْمِ زیور ہے اور نیلون(نائلون) وغیرہ کے پٹہ کے ساتھ دھات کی گھڑی کا استعمال اس لئے جائز ہے کہ گھڑی تابع ہے جیسے کہ سونے کا بٹن دھاتوں کی زنجیر کے ساتھ ناجائز ہے اور نیلون وغیرہ کے دھاگے کے ساتھ جائز ہے*
*درمختار مع شامی جلد نہم صفحہ 511 میں ہے "" لایکرہ عَلَم الثوب من الفضۃ اھ""*
*اور ہدایہ آخرین صفحہ 457 میں ہے "" لانہ تابع کالعَلَمِ فی الثوب فلا یعد لابسہ اھ""*
*لہٰذا جب نقش نعلین شریفین کو ٹوپی یا کسی پارجہ میں آویزاں کریں گے تو وہ اس کے تابع ہوجائے گا اس صورت میں نماز پڑھنا بلا کراہت جائز ہے اس لئے کہ تابع متبوع کے حکم میں ہے -*
*درمختار مع شامی جلد دوم صفحہ 616 میں ہے محقق علی الاطلاق شیخ عبد الحق محدث دہلوی رضی المولی تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ :*
*داخل متوضا را باید کہ چیزے کہ  دروے نام خدا و رسول خدا و قرآن ست باخود نہ برود . و در بعض شروح گفتہ کہ ایں شامل ست اسمائے تمام انبیاء صلوات اللہ علیہم اجمعین -*
*یعنی بیت الخلا میں داخل ہونے والے کو چاہیے کہ ایسی چیز جس میں خدا و رسول کا نام لکھا ہو یا قرآن کا کوئی کلمہ ہو تو اپنے ہمراہ نہ لے جائے . اور بعض شروح میں کہا گیا کہ یہ حکم تمام انبیائے کرام علیہم السلام کے اسمائے مبارکہ کو بھی شامل ہے*

 *(اشعۃ اللمعات جلد اول صفحہ 201)*
*اور جس طرح نعلین شریفین کی تعظیم لازم ہے اسی طرح ان کے نقوش کی بھی تعظیم ضروری ہے کیونکہ تعظیم و توہین کے سلسلہ میں جو حکم اصل کا ہے وہی حکم نقوش کا بھی ہے -*
*اعلی حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ :*
*علمائے دین نے نقشے کا اعزاز و اعظام وہی رکھا ہے جو اصل کا رکھتے ہیں*

 *فتاوی رضویہ جلد نہم نصف اول صفحہ 150*

*اور زید کا یہ خیال کہ ان نقوش کو جو دھات پر ہیں اگر جیب میں رکھ کر نماز ادا کریگا تو نماز نہیں ہوگی محض غلط ہے کہ جب تصویر سونا  تانبا پیتل جیب میں رکھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں تو اس دھات کو بھی جیب میں رکھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں :*
*حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ اگر ان چیزوں کو لٹکایا نہیں اور نہ ہی کلائی پہ باندھا بلکہ جیب میں پڑی رہتی ہے تو ناجائز نہیں کہ ان کے پہننے سے ممانعت ہے جیب میں رکھنا منع نہیں*

*بہارشریعت حصہ شانزدہم صفحہ 51*

*بحوالہ فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ 182*

*واللہ تعالی اعلم بالصواب*

*کتبہ: - محمد امتیاز القادری*

*قد صحّ الجواب و المجیب مثاب*
*العبد الاوّاب الی رب الارباب*
*سید شمس الحق برکاتی

آپ کا سوال ہمارا جواب گروپ

Comments

  1. میں اپنی بیٹی کا نام نعلین رکھنا چاہتا ہوں۔ برائے مہربانی رھنمائی فرما دیں

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

ختم قادریہ شریف پڑھنے کا طریقہ

حضور سرکار غوث پاک کا سلسلہ نسب

حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی تاریخ وفات کیا ہے