کھانے سے پہلے نمک چکھنا کیساــــ

*💚کھانے سے پہلے نمک چکھنا کیساــــ💚*

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کھانا کھانے سے پہلے نمک چکھنا کیسا ہے اسکی کیا فضیلت ہے
وضو کا بچاہوا پانی پینا کیسا ہے

 *♦سائل محمد آسر رضا♦*
 ـــــــــــــــــــــــ🌹♦🌹ــــــــــــــــــــــــ

 *وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

 *✍🏻الجواب اللھم ہدایة الحق والصواب*

 *صورت مسؤلہ میں حضرت صدرالشرعیہ علیہ الرحمۃ (بزازیہ وردالمختار) کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں کہ کھانے کے بعد انگلیاں چاٹ لے ان میں جوٹھا نہ لگا رہنے دے, اور برتن کوانگلیوں سے پوچھ کر چاٹ لے حدیث میں ہے کھانے کے بعد جو شخص برتن چاٹتا ہے تو وہ برتن اس کے لیے دعا کرتا ہے کہتاہےکہ اللہ تجھے جہنم کی آگ سے آزاد کرے جس طرح تو نے مجھے شیطان سے آزاد کیا اور ایک روایت میں ہے کہ برتن اس کے لئے استغفار کرتا ہے ,,,,,,,,,,,,,,,,,,, کھانے کی ابتدا نمک سے کی جائے اور ختم بھی اسی پر کریں اس سے ستر بیماریاں دفع ہو جاتی ہیں, ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,*

 *📚اسلامی اخلاق وآداب (31)فرید بکڈپو اسٹال اردوبازار لاہور*

 *اور حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمدالامجدی رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب انوارالحدیث میں تحریر فرماتے ہیں کہ وضو کے بچے ہوے پانی کو پینک دینا حرام ہے اور کھڑے ہوکر پینا ثواب ہے*

 *📚انوارالحدیث (104)*

*💖ان اللہ تعالی ورسولہ اعلم بالصواب💖*
ــــــــــــــــــــــــ💎🌹💎ــــــــــــــــــــــــ

 *✍🏻ازقلـــم حضرت علامہ مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی ـ گرام منگوری پٹی ضلع کوشی نگر یوپی*

*الجواب صحیح فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم دارالحدیث ودارالافتاء جامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت پاکستان کراچی*

*۲۹ / محرم الحرام ۱۴۴۰ ـــ 10 / اکتوبر  2018*
*رابطہ📞8743811087*

 *💎آپ کا سوال ہمارا جواب گروپ💎*

 *🖥المــــرتب محــــــمد امتیــــازالقــــادری*
ـــــــــــــــــــــــــ♦🌹♦ـــــــــــــــــــــــــ

Comments

Popular posts from this blog

ختم قادریہ شریف پڑھنے کا طریقہ

حضور سرکار غوث پاک کا سلسلہ نسب

حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی تاریخ وفات کیا ہے