مسجد میں بچوں کو تعلیم دینا کیسا ہے

*🌹مسجد میں بچوں کو تعلیم دینا کیسا ہے ؟*

 *السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ*
 *کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام کہ مسجد میں بچوں کو تعلیم دینا کیسا ہے ؟ حوالےکےساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی :*

 *🌹سائل / محمد شہزاد الہ آباد🌹*
💾💾💾💾💾💾💾💾💾💾💾
 *🖤وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ🖤*

 *✍الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ہدایۃ الحق و الصواب*

 *حضور سیدی ، مربئِ روح ، استاذی المکرم فقیہ ملت حضرت علامہ مولانا مفتی جلال الدین احمد امجدی صاحب قبلہ علیہ الرحمہ اپنی کتاب " فتاویٰ فقیہ ملت جلد دوم صفحہ ٢٥٦ بحوالہ ,الغاز الفقہ, و فتاوٰی رضویہ ,جلد سوم صفحہ ٦٠٦  تحریر فرماتے ہیں کہ:*
 *" مسجد میں بچوں کو مندرجہ ذیل شرائط کے ساتھ پڑھانا جائز ہے:*
 *١- تعلیم دینی ہو - ٢- معلم سنی صحیح العقیدہ ہو - ٣- معلم بلا اجرت پڑھائے کہ اجرت لے کر پڑھانا کارِ دنیا ہے اور مسجد  دنیوی کاموں کے لئے نہیں -٤- ناسمجھ بچے نہ ہوں کہ مسجد کی بے ادبی کریں- ٥- جماعت پر جگہ تنگ نہ ہو کہ درحقیقت مسجد کا مقصد جماعت ہے - ٦- شور وغل سے نماز میں خلل نہ ہو - ٧- معلم یا متعلم کسی کے بیٹھنے سے قطع صف نہ ہو -*
 *ان شرائط کے ساتھ کوئی مضائقہ نہیں -*
 *البتہ اگر بارش یا تیز دھوپ ہونے کی وجہ سے ضرر پہونچنے کا اندیشہ ہو اور اس کے علاوہ کہیں جگہ نہ ہو تو مجبوراً مسجد میں اجرت لے کر بھی پڑھا سکتا ہے -"* 

       *🌹واللہ تعالیٰ اعلم!!!🌹*
💾💾💾💾💾💾💾💾💾💾💾
 *✍کتبہ*
 *حضرت علامہ مفتی محمد جعفر علی صدیقی ، رضوی - صاحب قبلہ, مدظلہ العالی و النورانی,*
 *کرلوسکرواڑی، سانگلی ، مہاراشٹر -*

💛💛💛💖💛💛💛

*🛑الجواب صحیح و المجیب نجیح🛑*

*🔷رقمہ العبد الاثیم : - سید شمس الحق برکاتی مصباحی🔷*

💜💜💜🔴💜💜💜


 *📚 آپ کا سوال ہمارا جواب گروپ 📚*
 *☎رابطہ 👈 8530587825*
➖➖➖➖➖
 *🖥 المشتہر محمد امتیاز القادری*
➖➖➖➖➖

Comments

Popular posts from this blog

ختم قادریہ شریف پڑھنے کا طریقہ

حضور سرکار غوث پاک کا سلسلہ نسب

حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی تاریخ وفات کیا ہے