مولیٰ حسین ( رضی اللہ عنہ ) کہنا کیسا ہے

*🌹مولیٰ حسین ( رضی اللہ عنہ ) کہنا کیسا ہے🌹*

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امام حسین رضی اللہ عنہ کو " مولا حسین " یا پھر نعت کے اشعار جیسے کہ پڑھا جاتا ہے " میرا مولا حسین ہے " یہ کہنا کیسا ہے کیا کہہ سکتے ہیں ۔
برائے مہربانی بتایٔں

 *💚محمد محبوب رضا دہلی💚*
ــــــــــــــــــــــــــ💠💎💠ــــــــــــــــــــــــــ

 *وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ*

 *✍🏻الجواب بعون الملک الوہاب :*

 *جی ہاں! امام حسین رضی اللہ عنہ کو مولی حسین کہ سکتے ہیں کوئی قباحت نہیں کیوں کہ لفظ مولی کا معنی ہیں :ممالک، آقا، صاحب، والی، سردار ، سلطان، بادشاہ، حاکم، خدائے تعالیٰ، شہنشاہ، حضرت -*

 *📚اردو فیروز اللغات، صفحہ نمبر ١٣١٧*

 *لہٰذا ثابت ہو گیا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے لفظ مولی بمعنی سرکار و سردار، محترم و معظم، حضرت و والی، سلطان و حاکم کے کر سکتے ہیں کوئی قباحت نہیں انہیں معنی میں لفظ مولی کا استعمال ہمارے اسلاف کرام رحمہم اللہ نے بزرگ ہستیوں کے لیے کیا مثلاً :*

 *واقرہ الشرنبلالی وعبد الحلیم والمولی حسن العجیمی واید الخادمی بقولہ والقول ان مافی الھدایۃ غیرروایۃ النھایۃکماتوھم بعید  اھ*

 *شرنبلالی، عبدالحلیم اور مولی ملاحسن عجیمی نے اس کو ثابت کیااور خادمی نے اس کی تائید کرتے ہوئے یوں کہا کہ یہ کہنا کہ ہدایہ کا بیان نہایہ کی روایت کے خلاف ہے،یہ وہم بعید ہے اھ*

  *📚خادمی شرح درر، کتاب الطہارۃ، دار سعادۃ مصر، ص۲۰*


 *خادمی کی مذکورہ بالا عبارت میں حضرت ملا حسین علیہ الرحمہ کے لیے لفظ مولی کا استعمال کیا گیا ہے تو ہمارے آقا و مولی امام حسین رضی اللہ عنہ کے مولی کا لفظ بدرجہ أتم استعمال کیا جا سکتا ہے اور علماء حق کرتے بھی ہیں اس میں کوئی قباحت نہیں بلکہ بوجہ احترام باعث اجر و ثواب ہے -*

 *♦هذا ما ظهر لي و الله سبحانه وتعالى أعلم بالصواب♦*

ـــــــــــــــــــــ💠💎💠ــــــــــــــــــــ

 *✍🏻کـــتــبــہ*
 *حضرت علامہ مفتی محمد امتیاز حسین قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی  لکھنؤ یو پی*
 *۱۳/صفر المظفر /۱۴۴۰ ـــ 23/اکتوبر /2018 "*
 *رابطہ 📞 7634094126*

*الجواب صحیح*
*محمد نعمت اللہ رضوی جامع مسجد بانسبڑیا کلکتہ*


 *☘گروپ آپ کا سوال ہمارا جواب☘*

 *🖥المــــرتب محـــــمد امتیـــازالقــــادری*
ـــــــــــــــــــــ💠💎💠ــــــــــــــــــــ

Comments

Popular posts from this blog

ختم قادریہ شریف پڑھنے کا طریقہ

حضور سرکار غوث پاک کا سلسلہ نسب

حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی تاریخ وفات کیا ہے