طہارت کے بعد پیشاب کا قطرہ ٹپکے تو کیا حکم ہے

*🌹طہارت کے بعد پیشاب کا قطرہ ٹپکے تو کیا حکم ہے🌹*

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علماءے کرام ومفتیان عظام
 کہ زید جب بھی پیشاب کرتا ہے تو استنجاء کے بعد دو چار پیشاب کے قطرے آجاتے ہیں جب کہ زید ہر ممکن کوشش کرلےتا ہے کہ استنجاء کے بعد قطرے نہ آئیں
مگر اسکے باوجود قطرے آجاتے ہیں
اب زید عبادت کرنا چاہتا ہے تو کیا کرے غسل کرے یا وضو کرکے نماز وغیرہ ادا کر لے
مفصل جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع مرحمت فرمائیں

 *🌹سـائـل ★ محمد یعقوب برکاتی خادم مدرسہ مدینۃ العلوم غریب نواز مدینہ مسجد جاجمؤ کانپور🌹*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 *💚وعلیکم السلام ورحمة اللہ تعالٰی وبرکاته💚*

 *✍الجواب ھو الموفق للحق والصواب*
 *📄اگر وضوء کرلینے کے بعد اور قطرہ آنے سے پہلے اتنا وقفہ ہو جاتا ہے جس میں نماز پڑھی جاسکے تو قطرہ آنے پر وضوء دوبارہ کرنا ہو گا اور اگر وقفہ اس سے کم ہے تو پھر استحاضہ والا حکم ہے ایک وضوء کر کے ایک نماز پڑھ لے اور دوسری نماز کے لیے دوسرا وضو بنا لے ۔*

 *[📕بخاری ؍الوضوء ؍باب غسل الدم]*

 *📃بدن اور کپڑوں کوقطرہ سے بچانے کے لیے لنگوٹی استعمال کریں پہلی صورت میں بوقت نماز لنگوٹی اُتار کر استنجا کر کے وضوء بنا لیں اور نماز پڑھ لیں، پھر لنگوٹی باندھ لیں۔ اور دوسری صورت میں استحاضہ والا حکم ہے۔*

 *[🏷اگر کسی شخص کو مسلسل پیشا ب کے قطرے آتے رہتے ہوں تو وہ ہر نماز کے لیے وضوکر کے نماز پڑھ لے ، ہر نماز کے لیے وضو کرنا اس کی طہارت ہے ۔ لہٰذا وہ امامت بھی کروا سکتا ہے، اس کی مثال استحاضہ والی عورت ہے*

 *📑جیسا کہ فاطمہ بنت ابی حبیش کے بارے میں ہے کہ انہیں استحاضہ کی حالت تھی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا : جب حیض کا خون ہو جو سیاہ ہوتا ہے اور پہچانا جاتا ہے تو نماز سے رُک جا۔ اور جب دوسرا ہو تو وضوکر اور نماز ادا کروہ تو رگ ہے۔*

 *(📙ابوداؤدکتاب الطہارۃ، نسائی، کتاب الحیض والاستحاضۃ)*

 *📄تو جس طرح مستحاضہ عورت کو خون آتا رہتا ہے تو اس حالت میں اسے حکم ہے کہ وہ وضو کر کے نماز پڑھ لے کیونکہ وضو اس کی طہارت ہے اس طرح وہ آدمی جسے پیشاب کے قطرے آتے ہیں جب بھی وہ نماز ادا کرنے لگے تو وضو کر لے یہ اس کی طہارت ہے اور نماز ادا کر لے نماز نہ چھوڑے۔*
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 *📝کتبہ منظور ملت حضرت علامہ مفتی منظور احمد یارعلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی دارالعلوم برکاتیہ گلشن نگرجوگیشوری ممبئی*
 *☎ رابــــطـــــہ 9869391389*

*الجواب ھوالجواب*
*محمد نعمت اللہ رضوی دارالعلوم غوثیہ رضویہ جامع مسجد بانسبڑیا کلکتہ*

ـــــــــــــــــــــــ
 *🖥المشتہــــــــر محـــــمد امتیـــــازالقـــادری*
ـــــــــــــــــــــــــ
 *آپ کـا ســـــــوال ہـمـارا جـــــــواب گـــــــروپ*

Comments

Popular posts from this blog

ختم قادریہ شریف پڑھنے کا طریقہ

حضور سرکار غوث پاک کا سلسلہ نسب

حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی تاریخ وفات کیا ہے