حدیث قدسی کسے کہتے ہیں

*🌹حدیث قدسی کسے کہتے ہیں🌹*


السلام علیکم
سوال حدیثِ قدسی کسےکہتےہیں؟

براٸےکرم اس سوال کا جواب بہت ہی جلددرکارہے
علماٸےکرام جلدازجلد اس سوال کاجواب عنایت فرماکراس ناچیزپرکرم فرمادیں۔

*💓الساٸل عبداللہ قادری گوا۔💓*

💠💠💠💠💠💠💠💠💠💠💠

*وعلیکم السلام و رحمت اللہ وبرکاتہ*

*📝الجواب اللھم ہدایةالحق والصواب*
*حدیث قدسی وہ حدیث ہے جس میں اللہ کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم  جس کی نسبت اللہ تعالی کی طرف کریں  یعنی نبی (صلی اللہ تعالی علیہ وسلم)  فرمائیں کہ  اللہ تعالی نے  یوں فرمایا ہے  یا اللہ تعالی ایسے فرماتا ہے -  چنانچہ حدیث قدسی میں اللہ تعالی کے کلام کو  جو قرآن کریم  کے علاوہ ہوتا ہے  اپنے الفاظ میں بیان کرتے ہیں  رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم  بعض اوقات کچھ  چیزیں  اللہ تعالی کی طرف منسوب کر کے فرمایا کرتے تھے  مگر قرآن میں وہ موجود نہیں ٬  ایسی احادیث کے صرف معانی  اللہ تعالی کی طرف سے القاء ہوئے ٬ الفاظ اور اسلوب خود نبئ کریم رؤف الرحیم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے ہوتے تھے٬ اس طرح کی احادیث کو حدیث قدسی کہا جاتا ہے*

*📚 (مباحث فی علوم القرآن ص 25)*

*حدیث نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) میں الفاظ و معانی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کے اپنے ہوتے ہیں ٬ البتہ حدیث نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) بھی وحئ الہی کے تابع ہوتی ہے  اور حدیث قدسی کو" قدسی" اسی عظمت و رفعت کی وجہ سے کہا جاتا ہے  یعنی قدسی کی  نسبت قدس کی طرف ہے  جو اس حدیث کے عظیم ہو نے کی دلیل ہے*

*🖲و اللہ ورسولہ اعلم باالصواب🖲*

💠💠💠💠💠💠💠💠💠💠💠

*✍کتبہ حضرت علامہ ومولانا محمد معصــوم رضا نوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی عرب شریف*
*٢٩ ربیع الاول شریف ١٤٤٠ - - - - 8 دسمبر - - 2018*

*🖤آپ کاسوال ہماراجواب گـروپ 🖤*
*رابطـــہ 📞00966536926401*

*🖥المــــرتب محـــــمد امتیـــازالقــــادری*

Comments

Popular posts from this blog

ختم قادریہ شریف پڑھنے کا طریقہ

حضور سرکار غوث پاک کا سلسلہ نسب

حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی تاریخ وفات کیا ہے