چاندی کی انگوٹھی پہن کر نماز پڑھناکیساہے

*🍅چند انگوٹھی پہن کر نماز پڑھناکیساہے 🍅*


السلام علیکم
دو انگوٹھی لوہےکا کڑا چاندی یاسونے کاچین پہن کر نماز پڑھناکیساہے؟ نیز یہ سب پہننےکا گناہ کیاہے؟
براۓکرم وضاحت فرماٸیں

*💓الساٸل عبداللہ قادری گوا💓*
🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑

*وعلیکم السلام و رحمت اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الملک الوھاب*
*لوہے اسٹیل اور تانبہ وغیرہ دھات کی چین دار گھڑی اور اسے لگا کر نماز پڑھنا جائز نہیں*

*جیساکہ اعلی حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ عنہ ربہ القوی تحریر فرماتے ہیں*
*گھڑی کی زنجیر سونے چاندی کی مرد کو حرام اور دھاتوں کی ممنوع ہے اور جو چیزیں ممنوع کی گئ ہیں ان کو پہن کر نماز اور امامت مکروہ تحریمی ہیں*

*📚احکام شریعت حصہ دوم ص170*

*اعلی حضرت علیہ الرحمہ کی یہی عبارت عدم جواز کی دلیل ہے*

*📚فتاوی فقیہ ملت جلد دوم ص351*

*ایک انگوٹھی جو ساڑھے چار ماشہ سے کم اور ایک نگ والی ہو پہننا جائزہے*

*حضور مفتئ اعظم ہند قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں*
*چاندی کی کی انگشتری ایک نگ کی ساڑھے چار ماشہ سے کم مرد کو پہننی جائز ہے*

*📚فتاوی مصطفویہ ص452*

*📚فتاوی فقیہ ملت جلد دوم ص353*

*اس کے علاو ہ پہننے کے سلسلے میں فرماتے ہیں کہ ،، ایک آد ھ بار پہننا گناہ صغیرہ اور اگر پہنی اور اتار ڈالی تو اس کے پیچھے نماز میں حر ج نہیں اور اگرنماز میں پہنے ھو تو اسے امام بنانا ممنو ع ، اور اس کے پیچھے نماز مکروہ ، یوں ہی جوپہنا کرتا ھے  اس کا عاد ی ھے فاسق معلن ھے اور اس کو امابنانا گناہ اگرچہ وہ  اس وقت نماز میں  نہ پہنےھو ،،*

*📚فتاوی رضویہ مترجم ج 6ص 601*

*صورت مسئولہ میں سونے چاند ی کے علا وہ د وسری د ھاتوں  مثلاً  لوھے وغیرہ کے زیورات کڑا مردیاعورت کسی کو پہننا جائز نہیں ان د ھاتوں کو پہن کر مرد یا  عورت کسی نے بھی نماز پڑھی تو نماز مکروہ تحریمی ھوگی ۔۔*

*📚ایساہی فتاوی فیض الرسول ج 2 ص  566 وجنتی زیور ص 310*


*🌺واللہ تعالی اعلم🌺*

🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑🗑

*✍ازقلم حضرت علامہ ومولانا محمداسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دارالعلوم شہید اعظم دولھاپور انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی*

*الجواب صحیح فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم دارالحدیث ودارالافتاء جامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت پاکستان کراچی*

*٢٤/١/١٤٤٠ محرم الحرام =05/10/2018*
*رابطہ 📞_______9918562794*


*🌹آپ کا سوال ہمارا جواب گروپ 🌹*

*🖥المــــرتب محـــــمد امتیــــازالقــــادری*

Comments

Popular posts from this blog

ختم قادریہ شریف پڑھنے کا طریقہ

حضور سرکار غوث پاک کا سلسلہ نسب

حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی تاریخ وفات کیا ہے