مذہب اسلام کے عقائد کے خلاف تعلیم حاصل کرنا حرام ہے

*🌹مذہب اسلام کے عقائد کے خلاف تعلیم حاصل کرنا حرام ہے🌹*

*السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ*
 *کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام انگریزی تعلیم و سائنسی تحقیق کے لیے بچوں کو ان اداروں میں بھیجنا جہاں عقائد اسلام کے خلاف تعلیم دی جاتی ہے، مثلاً چاند و سورج گردش نہیں کرتے بلکہ زمین گردش کرتی ہے وغیرہ وغیرہ؟؟*

 *♦سائل محمد منور حسین قادری♦*
ــــــــــــــــــــــــــ🍥🌹🍥ــــــــــــــــــــــــــ

 *★وعلیکم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ★*

 *✍🏻الجواب بعون الملك الوهاب :*

    *صورت مستفسرہ میں بہت میں علماء کرام نے ایسی تعلیمات کو حرام قرار دیا ہے جو اپنے مذہب حقہ (عقائد اسلام) کے خلاف ہو اس کا پڑھنا پڑھانا دونوں حرام ہے چاہے کسی بھی زبان میں ہو ، جیسا کہ مجدد اعظم امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے تحریر فرمایا ہے :*

 *غیردین کی ایسی تعلیم کہ تعلیم ضروری دین کو روکے مطلقاً حرام ہے، فارسی ہو یاانگریزی یاہندی، نیزان باتوں کی تعلیم جو عقائد اسلام کے خلاف ہیں جیسے وجود آسمان کاانکاریاوجود جن وشیطان کا انکار یازمین کی گردش سے لیل ونہاریاآسمانوں کاخرق والتیام محال ہونا یااعادہ معدوم ناممکن ہونا وغیرذلک عقائد باطلہ کہ فلسفہ قدیمہ جدیدہ میں ہیں ان کا پڑھنا پڑھانا حرام ہے کسی زبان میں ہو نیز ایسی تعلیم جس میں نیچریوں دہریوں کی صحبت رہے ان کا اثرپڑے دین کی گرہ سست ہو یاکھل جائے، اور اگرجملہ مفاسد سے پاک ہو تو علوم آلیہ مثل ریاضی وہندسہ وحساب وجبرومقابلہ وجغرافیہ وامثال ذلک ضروریات دینیہ سیکھنے کے بعد سیکھنے کی کوئی ممانعت نہیں کسی زبان میں ہو اور نفس زبان کا سیکھنا کوئی حرج رکھتاہی نہیں۔*


 *📚فتاویٰ رضویہ ،کتاب الحظر والإباحۃ ،جلد ٢٣ ،صفحہ نمبر ٧٠٩*

 *🌹هذا ما ظهر لي و الله سبحانه وتعالى أعلم بالصواب🌹*
ـــــــــــــــــــــ🍥🌹🍥ــــــــــــــــــــ

 *✍🏻کـــتــبــہ*
 *حضرت علامہ مفتی محمد امتیاز حسین قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی  لکھنؤ یو پی*

*الجواب صحیح فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم دارالحدیث ودارالافتاء جامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت پاکستان کراچی*

*۱۹/محرم الحرام /۱۴۴۰ ـــ 30/ستمبر /2018 "*
 *رابطہ 📞 7634094126*

 *📚گروپ آپ کا سوال ہمارا جواب📚*

 *🖥المــــرتب محـــــمد امتیـــازالقــــادری*
ـــــــــــــــــــــ🍥🌹🍥ــــــــــــــــــــ

Comments

Popular posts from this blog

ختم قادریہ شریف پڑھنے کا طریقہ

حضور سرکار غوث پاک کا سلسلہ نسب

حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی تاریخ وفات کیا ہے