جس آدمی نے عورت کو چھوا تک نہیں وہ بچہ کیسے اختیار کرےگا؟

*🌹ســــــــوال🌹*

 *🏵 غور طلب یہ ہے کہ جس آدمی نے عورت کو چھوا تک نہیں وہ بچہ کیسے اختیار کرےگا؟🏵*

 *زید نے ہندہ سے شادی کی لیکن خلوت صحیحہ سے پہلے ہندہ بکر کے ساتھ فرار ہوگئی. کچھ دنوں کے بعد ہندہ حاملہ ہوگئی.*
 *اب بکر اس سے نکاح کرنا چاہتا ہے. تو کیا بکر نکاح کرسکتا ہے اور وہ بچہ کس کا ہے آیا وہ ثابت النسب ہے یا نہیں؟.*
 *وہ بچہ کس کا ماناجائےگا؟*
 *ایک صاحب کہ رہے ہیں کہ حدیث پاک ہے " الولد للفراش و للعاہر الحجر ،، سے لڑکا زید کاہوا.*
 *واضح انداز میں حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں!*

 *🌺ســــــائـــــــل 🌺*
 *انجم آزاد مصباحی؛ گوپال؛ گنج؛*
🔮🔮🔮🔮🔮🔮🔮🔮🔮🔮🔮
 *✍الجواب: بعون الملک الوھاب*

 *رسول ﷲ صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :*
*" الولد للفراش وللعاھر الحجر،،*
*بچہ نکاح والے کا ہے اور زانی کے لئے محرومی ہے۔(ت)*
 *_(📚 صحیح البخاری  باب الولد للفراش حرۃ کانت او امة)_*

 *_📚 درمــخــتــــــار مـیـں ہـے:_*
 *_قد اکتفوا بقیام الفراش بلا دخول کتزوج المغربی بمشرقیۃ بینھما مسافۃ سنۃ فولدت لستۃ اشھر مذ تزوجھا لتصوره کرامۃ و استخداماً۔_*

 *فقہائے کرام نے ثبوت نسب میں نکاح موجود ہونے کو کافی قرار دیا اگرچہ جماع نہ پایا جائے،جیسے کوئی مغرب میں رہنے والا شخص مشرق میں رہنے والی عورت سے نکاح کرے اور دونوں کے درمیان سال بھر کی مسافت ہو اور اس عورت کے ہاں وقتِ نکاح سے چھ ماہ بعد بچہ پیدا ہو تو نسب نکاح والے کا ہوگا کیونکہ کرامت اور استخدام کے طور پر یہ ممکن اور متصور ہے.*

*📚 فتاوی رضویہ مترجم ج ١٣*

 *لہذا وہ بچہ زید ہی کا ہے جب تک کہ شوہر  لعان سے نسب کی نفی نہ کرے.*

 *رہی نکاح کی بات،  تو زید کے طلاق دینے کے فورا بعد بکر اس عورت سے نکاح کر سکتا ہے کیونکہ قبلِ خلوت صحیحہ طلاق پائی گئی لہذا کوئی عدت نہیں.*

  *_🌹واللہ تعالٰی اعلم🌹_*
🔮🔮🔮🔮🔮🔮🔮🔮🔮🔮🔮
 *_کتبہ_*
 *_حضرت علامہ مفتی محمد اشفاق جمال صاحب قبلہ؛ مدظلہ العالی و النورانی؛_*

     *الجواب صحیح 👇*
 *_حضرت علامہ مفتی محمد شہروز عالم صاحب قبلہ؛ خادم التدریس و الافتاء؛ دارالعلوم قادریہ حبیبہ؛ فیل؛ خانہ؛ ہوڑہ؛ کلکتہ؛ بنگال؛_*

  *الجواب صحیح 👇*
 *_حضرت علامہ مفتی محمد مزمل مصباحی برکاتی صاحب قبلہ؛ خادم التدریس و الافتاء؛ دارالعلوم غوث اعظم؛ پور بندر؛ گجرات؛_*

      *الجواب صحیح👇*
 *_حضرت علامہ مفتی ابوالصدف محمد صادق رضا صاحب قبلہ مقام؛ سنگھیا ٹھاٹھول؛( پورنیہ ) خادم؛ شاہی جامع مسجد؛ پٹنہ؛ بہار؛ الھند_*
-------------------------------------

 *🏵 الجواب صحیح 🏵*
*✍ العبد الضعیف:- ابو الفیض سید شمس الحق برکاتی مصباحی خطیب و امام سنّی جامع مسجد مالبھاٹ مڑگاؤں گوا و قاضیِ شرع گوا اسٹیٹ انڈیا*
*المتوطن:- نرچہوا سیف*
*پوسٹ آفس:- سُہْنا بَرگَدَہَا*
*تحصیل تلسی پور*
*ضلع:- بلرامپور*
*یوپی*
*الہند*
*رابطہ نمبر:-👇*
*(8668542143)*

🌹=============🌹

 *💐 گــــــــروپــــــــ 👇*
      *آپ کـا ســــــــوال ہـمـارا جــــــــواب*
 *رابطـہ 👈 9628892398*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
 *_المشتہـــــــــر محـــــمد امتیـــــاز القـــــادری_*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖


(١)

Comments

Popular posts from this blog

ختم قادریہ شریف پڑھنے کا طریقہ

حضور سرکار غوث پاک کا سلسلہ نسب

حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی تاریخ وفات کیا ہے