ہندو غیر مسلم کو نمسکار یا نمستے کرنا کیسا ہے ؟

*🌺ہندو غیر مسلم کو نمسکار یا نمستے کرنا کیسا ہے ؟🌺*

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ مے کسی ہندو وغیر مسلم کو نمسکار یا نمستے کرنا کیسا ہے اگر غیر مسلم نمستے کرے تو کیا جواب دے ۔

*💎سائل : آسرار رضا 💎*

⏏⏏⏏⏏⏏⏏⏏⏏⏏⏏⏏

*📝الجواب بعون الملک الوھاب*
  *اعلی حضرت امام احمدرضا محدیث بریلوی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ جواب سلام کفاروہنادک کن الفاظ میں دیئے جائیں اور خود بھی ضرورت وبے ضرورت ان کو سلام کرے تو کس طورسے ؟ اس کے جواب میں آپ تحریر فرماتے ہیں  کافر کو بےضرورت ابتدالبسلام ناجائز ہے  نص علیہ فی الحدیث والفقہ اور ہندوستان میں وہ طرق تحیت جاری ہیں کہ بضرورت بھی انہیں سلام شرعی کرنے کی حاجب نہیں مثلا یہی کافی کہ لالہ صاحب بابو صاحب منشی صاحب یا بے سر جھکائے سرپر ہاتھ رکھ لینا وغیرہ ذلک کافر اگر بے لفظ سلام سلام کرے تو ایسے ہی الفاظ رائجہ جواب میں بس ہیں اور بلفظ سلام ابتدا کرے تو علماء فرماتے ہیں جواب میں علیک کہے مگر یہ لفظ یہاں مخصوص باہل اسلام ٹھہرا ہوا ہے اور کافر بھی اسے جواب سلام نہ سمجھے گا بلکہ اپنے ساتھ استہزا ء خیال کرےگا تو جس لفظ سے مناسب جانے جواب دے لے اگر چہ سلام کے جواب میں سلام ہی کہ کر فقد نص محمد انہ ینوی فی الجواب السلام فانھم*

*📚فتاوی رضویہ جلد نہم نصف اول صفحہ 65 / فتاوی فقیہ ملت دوم صفحہ 325*

*لہذا کافر کلرک یا آفیسر کو صاحب کہتے ہوئے سر پر ہاتھ رکھ لے سلام نہ کرے اور اگر اس سے کام نہ چلے تو بدرجہ مجبوری نمستے یا نمسکار کرسکتا ہے -*

*🌹واللہ تعالی اعلم 🌹*

⏏⏏⏏⏏⏏⏏⏏⏏⏏⏏⏏

*✍کتبہ حضرت علامہ مفتی عبد الستار رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی صدر شعبہ والافتاء مدرسہ ارشدالعلوم عالم بازار کلکتہ*
*📞رابطہ 👈9007644990*

⏏⏏⏏⏏⏏⏏⏏⏏⏏⏏⏏

*🖥المشتہر محمد امتیاز القادری*



*🌺گروپ آپ کا سوال ہمارا جواب 🌺*👇
*8808819316*

Comments

Popular posts from this blog

ختم قادریہ شریف پڑھنے کا طریقہ

حضور سرکار غوث پاک کا سلسلہ نسب

قرآن شریف میں لفط امی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کتنے مرتبہ استعمال ہوا🌺*