فال کھولنا کیسا ہے

*🌹فال کھولنا کیسا ہے 🌹*



فال کھولنا کیسا ہے  اس کے تعلق سے شاید فتاوی فقیہ ملت میں دیکھا تھا  اگر کوئ فرصت میں ہیں تو رہنمائ فرمایں

*🌹سائل مفتی عبد الستار قادری صاحب🌹*

💎💎💎💎💎💎💎💎💎💎💎

*📝الجواب بعون الوہاب*

*فال کھولنیکے بارے میں اعلیٰ حضرت کا فتوی*

*ٰمیرے آقااعلیٰحضرت، امامِ اہلِسنّت، مجدِّدِ دین وملّت ،مولانا شاہ امام احمد* *رضاخان عَلَیْہ ِرَحْمَۃُ الرَّحْمٰن*
*سے ایسے شخص کے بارے میں سُوال کیا گیا کہ جو شخص فال کھولتا ہو،* *لوگوں کو کہتاہو : تمہاراکام ہو جائے گا یا نہ ہوگا ، یہ کام تمہارے واسطے اچھا ہو گا یا بُراہو گا ،اس میں نفع ہو گایا نقصان ؟*

*تواعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ نےجواب دیا:)*

*اگر یہ احکام قطع ویقین کے ساتھ لگاتا ہو جب تووہ مسلما ن ہی نہیں ،*

 *اس کی تصدیق کرنے والےکو صحیح حدیث میں فرمایا:فَقَدْ کَفَرَ بِمَانُزِّل عَلٰی مُحَمَّد*

*یعنی اس نے اس چیز کے ساتھ کُفْر کیا جو محمدصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم پر اُتاری گئی*

*اگر یقین نہیں کرتا جب بھی عام طور پر جو فال دیکھنا رائج ہے معصیت)یعنی گناہ(سے خالی نہیں ۔)*


*📚 فتاوی ٰرضویہ،۲۳/۱۰۰ملخصًا*

*فال کی اُجرت لینے کا حکم مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضرت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان تفسیرِ نعیمی میں لکھتے ہیں*

*:فال کھولنا یافال کھولنے پر اُجرت لینا یادینا سب حرام ہے۔)*

*📘نور العرفان  پ۷  المائدہ* 

*🌹واللہ تعالٰی اعلم 🌹*

💎💎💎💎💎💎💎💎💎💎💎

*✍ازقلم حضرت علامہ مفتی محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی مفتی دارالعلوم شہید اعظم دولھا پور ضلع گونڈہ یوپی*
*☎رابطہ 👈9918562794*

🍢🍢🍢🍢🍢🍢🍢🍢🍢🍢🍢

*المشتہر محمد امتیاز القادری*

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*آپ کا سوال ہمارا جواب گروپ 👇*
*8808819316*

Comments

Popular posts from this blog

ختم قادریہ شریف پڑھنے کا طریقہ

حضور سرکار غوث پاک کا سلسلہ نسب

حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی تاریخ وفات کیا ہے