پایا ہوا مال کا از روئے شرع کیا حکم ہے ـ

*🌹پایا ہوا مال کا از روئے شرع کیا حکم ہے ــ🌹*

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
ایک عورت رستے میں ١٠٠٠ روپے دیکھ کر اٹھا لی ہے اور کافی تلاش و اعلان کے باوجود بھی روپوں کے مالک کا پتہ نہیں چلا اب وہ روپے امام صاحب کو اسکے تصرف کے اختیار کے ساتھ حوالے کردی
اب امام صاحب اور اس عورت اور روپوں کے تصرف کا کیا حکم شرع ہوگا ارشاد فرماکر عنداللہ ماجور ہوں

*🌹سائل محمد رضوان قادری مدینہ مسجد، رانیگنج، بنگال، ہند🌹*

🌌🌌🌌🌌🌌🌌🌌🌌🌌🌌🌌

*📝الجواب بعون الوھاب*

*جو مال کہیں پڑاہوا  ملے اس کا مالک معلوم نہ ہو اصطلاح میں اسے لقطہ کہتے ہیں*

*اور لقطہ امانت کے حکم ہے*
*اٹھانے والے پر لازم ہے کہ لوگوں سے کہہ دے کہ جو کوئی چیز ڈھونڈتا ہوا ملے اسے میرے پاس بھیج دینا اور جہاں وہ چیز پائی ہو وہاں اور بازاروں اور شارع عام اور مسجد وں میں اعلان کرے اگر مالک مل جاے تو اسے دیدے ورنہ اتنا زمانہ گزرنے پر کہ ظن غالب ہوجاے کہ اب اس کا مالک تلاش نہ کرے گا اسے اختیار ہے کہ اس کی حفاظت کرے یا اگر خود مسکین ہے تو اپنے اوپر صرف کرے ورنہ صدقہ کردے*

*📗ایسا ہی بہارشریعت حصہ دہم ص10*

*📘اور فتاوی امجدیہ جلد دوم  ص314پر ہے*

*📙اور فتاوی عالمگیری جلددوم ص289پر ہے*

*یعرف الملتقط اللقطة فی الاسواق والشوارع مدة یغلب علی ظنہ ان صاحبھا لا یطلبھا بعد ذلك ثم بعد تعریف المدةالمذکورة الملتقط مخیر بین ان یحفظھا وبین ان یتصدق بھا اھ*

*📕اور در مختار میں ہے*

*فان اشھد علیہ عرف ای نادی علیھا حیث وجدھا وفی المجامع الی ان علم ان صاحبھا لا یطلبھا فینتفع الرافع بھا لو فقیر او الا تصدق بھا علی فقیر اھ*

*📔الدرالمختار فوق ردالمختار جلد چہارم ص278*

*📚فتاوی فقیہ ملت جلددوم ص120*

*🌹واللہ تعالیٰ اعلم🌹*

🌌🌌🌌🌌🌌🌌🌌🌌🌌🌌🌌


*✍ازقلم حضرت علامہ و مولانا محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی دارالعلوم شہید اعظم دولہا پور ضلع گونڈہ یوپی الھند*
*☎رابطہ 👈9918562794*

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*🖥المرتب محمد امتیاز القادری*


*گـــروپ 👇*
*🌹آپ کا ســوال ہمارا جــواب 🌹👇*
*8808819316*

Comments

Popular posts from this blog

ختم قادریہ شریف پڑھنے کا طریقہ

حضور سرکار غوث پاک کا سلسلہ نسب

حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی تاریخ وفات کیا ہے