حلال جانور کے بعض اجزا۶ حرام یا مکروہ یا ممنوع ہیں

*🌹حلال جانور کے بعض اجزا۶ حرام یا مکروہ یا ممنوع ہیں🌹*

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسلئہ میں کہ
حلال جانور کی آنتیں اور اوجھری کھا نا کیسا ہے؟
برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں

                *🌹سائل:- نوید رضا🌹*
🎆🎆🎆🎆🎆🎆🎆🎆🎆🎆🎆
========-----------------========
  *💚وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ💚*

*✒الجواب بعون الملك الوهاب*
*صورت مسئولہ میں جن جانوروں کاگوشت کھایاجاتاہے ان کے سب اجزاء حلال اوران کاکھاناجائزہے مگرجانورکے بعض اجزاء حرام یاممنوع یامکروہ ہیں۔آنت اور اوجھڑی مکروہ اجزاء میں سے ہے لہذا اس کاکھانامکروہ ہے۔*

*امام اہلسنت امام احمدرضاخان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں" آنت کھانے کی چیز نہیں، پھینک دینے کی چیز ہے۔ وہ اگر کافر لے جائے یا کافر کو دی جائے تو حرج نہیں ۔*

_الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَاتِ_
*(📚القرآن سورہ نور پ١٨ ع٩)* 
*ترجمہ:" خبیث چیزیں خبیث لوگوں کے لئے اور خبیث لوگ خبیث چیزوں کے لئے"۔*
*(📚 فتاوی رضویہ، جلد ۲۰، صفحہ ۴۵۷، رضا فاؤنڈیشن لاہور)*

*مزید ایک اورمقام پرفرماتے ہیں" حلال جانور کے سب اجزاء حلال ہیں مگر بعض کہ حرام یا ممنوع یا مکروہ ہیں👇*

*(۱) رگوں کا خون (۲) پتا (۳) پُھکنا (۴) و  (۵) علامات مادہ ونر (۶) بیضے (۷) غدود (۸) حرام مغز (۹) گردن کے دو پٹھے کہ شانوں تک کھنچے ہوتے ہیں (۱۰) جگر کا خون (۱۱) تلی کا خون (۱۲) گوشت کا خون کہ بعد ذبح گوشت میں سے لکھتا ہے (۱۳) دل کا خون (۱۴) پت یعنی وہ زرد پانی کہ پتے میں ہوتاہے (۱۵) ناک کی رطوبت کہ بھیڑ میں اکثر ہوتی ہے (۱۶) پاخانہ کا مقام (۱۷) اوجھڑی (۱۸) آنتیں (۱۹) نطفہ (۲۰) وہ نطفہ کہ خون ہوگیا (۲۱) وہ کہ گوشت کا لوتھڑا ہوگیا (۲۲) وہ کہ پورا جانور بن گیا اور مردہ نکلا یا بے ذبح مرگیا"  ۔*
*( 📚 فتاوی رضویہ، جلد۲۰، صفحہ۲۴۰, ۲۴۱  رضا فاؤنڈیشن لاہور)*

        *🌹واللہ و رسولہ اعلم بالصواب🌹*
🎆🎆🎆🎆🎆🎆🎆🎆🎆🎆🎆
=========------------------=========
*✍🏻کتبہ،*
*حضرت علامہ  مولانا مفتی معین الدین الأزھــــــری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی،*
                        *📞رابطہ 6203980319*

*🗓بتاریخ:- (٢٣/ شوال ١٤٣٨ھ یک شنبہ)*


   *📚گروپ آپ کا سوال اور ہمارا جواب📚*
🎆🎆🎆🎆🎆🎆🎆🎆🎆🎆🎆
========------------------========

     *المشتہر:- محبوب رضا صمدانی پٹنہ بھار*
🎆🎆🎆🎆🎆🎆🎆🎆🎆🎆🎆
========-----------------========

Comments

Popular posts from this blog

ختم قادریہ شریف پڑھنے کا طریقہ

حضور سرکار غوث پاک کا سلسلہ نسب

حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی تاریخ وفات کیا ہے