امام اعظم ابو حنیفہ کیوں کہتے ہیں؟

*🌹امام اعظم ابو حنیفہ کیوں کہتے ہیں؟🌹*

 *سوال۔ امام اعظم کو ابوحنیفہ کیوں کہتےہیں؟ کچھ لوگ کہتےہیں کہ ایک عورت امامِ اعظم ابوحنیفہ کی بارگاہ میں آئی اورسوال کی کہ ایک عورت چار شادی کیوں نہیں کرسکتی توآپکی بیٹی حنیفہ نےکہاابو جان اگرمیں اس سوال کاجواب دےدوں توکیاآپ اپنےنام کےساتھ میرانام جوڑیں گےتو آپنےفرمایا ہاں اسکےبعد بیٹی مسئلہ حل کردیاتب سے آپکےنام کےساتھ ابوحنیفہ کہا جانےلگا کیا یہ صحیح ہے؟  برائےکرم مفصل ومدلل جواب عنایت فرماکرشکریہ کاموقع عنایت فرمائیں۔*

 *🌹السائل ارشدی اشرفی گوآ🌹*
🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥

 *✍الجواب بعون الملک الوھاب*

 *صورت مستفسرہ میں عرض یہ ھیکہ عوام میں جو معروف ہے کہ امام اعظم کی ایک بیٹی ہے جس کا نام حنیفہ ہے لہذا اسی نام سے حضرت امام اعظم کو یاد کیا جاتا ہے محض یہ بے اصل اور غلط ہے در اصل امام اعظم حضرت نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہ کی کوئی بیٹی نہیں ہے ایک ہی اولاد ہے جس کا نام حضرت حماد رضی اللہ تعالٰی عنہ ہیں*

 *اور رہا ابوحنیفہ کیوں کہا جاتا ہے*

 *استاذ عبدالحکیم جندی نے لکھا ہے کہ آپ کے درس وسیع تھا آپ کے شاگرد اپنے ساتھ قلم دوات رکھا کرتے تھے چونکہ اہل عراق دوات کو حنفیہ کہتے ہیں اس لئے آپ کو ابوحنیفہ کہا گیا ہےاور بعض نے کہا ہے کہ آپ شدت سے حق کی طرف راغب اور کثرت سے اللہ کی عبادت کرتے تھے اس لیے ابوحنیفہ کہا اور لکھا ہے آپ مستعمل پانی کے استعمال کو جائز نہیں سمجھتے تھے  اس لیے آپ متبعین نے ٹونٹی کا استعمال شروع کیا چونکہ ٹونٹی کو حنفیہ کہتے ہیں اس لئے آپ کا نام ابوحنیفہ پڑ گیا*

 *📗بحوالہ سوانح امام اعظم ابوحنیفہ صفحہ 59 تا 60*

 *اور حضور تاج الشریعہ فرماتے ہیں کہ حنفیہ اوراق کو کہتے ہیں زیادہ لکھنے کی وجہ سے آپ کو ابوحنیفہ کہا جاتا ہے*

 *📚فتاوی ازھریہ جلد اول صفحہ 437*
🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥
========-----------------========
*✍ازقلم ـ*
*حضرت علامہ مفتی  ابوالصدف محمد صادق رضا صاحب قبلہ مدظلہ العالی،*
*مقام ـ سنگھیاٹھاٹھول (پورنیہ)*
*خطیب وامام ـ شاہی جامع مسجد پٹنہ، بہار، (الھند) رابطہ_______📞7634812623*
*بتاریخ۔(۲۶/شوال١٤٣٩ھ چہار  شنبہ)*


  *💚گروپ آپ کا سوال ہمارا جواب💚👇*
 *8808819316*
🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥
========---------------------========

  *🖥المــــرتب:- محــــمدامتیـــازالقـــادری*
🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥🛥
____________                      ____________

Comments

  1. کیا نانا کے نام کے ساتھ پوتے کی نسبت لکھنا مناسب اور شرعاً جاٸز ھے ؟
    مثلاً بلاول بھٹو زرداری نام میں اس کے نانا کے نام ذوالفقار علی بھٹو کے نام کی مناسبت سے بھٹو لکھا اور پکارا جاتا ھے

    ReplyDelete
  2. امام اعظم کا والدہ کا نام کیا ہے مہربانی کر کے بتائے

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

ختم قادریہ شریف پڑھنے کا طریقہ

حضور سرکار غوث پاک کا سلسلہ نسب

حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی تاریخ وفات کیا ہے