حضور انور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بشریت سے نور ہونے میں کچھ فرق نہیں

*🌹حضور انور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بشریت سے نور ہونے میں کچھ فرق نہیں*🌹


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسلئہ میں کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نور ہے یا بشر برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں

*🌹سائل حسن رضا ممبئی🌹*

🍥🍥🍥🍥🍥🍥🍥🍥🍥🍥🍥

*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*📝الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ہدایتہ الحق والصواب،*

*صورت مسئولہ میں عرض ہے کہ :*
*" نور محمدی اور حضور سرکار مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کوئی دو چیز نہیں بلکہ ایک ہی ذات پاک کے دو نام ہیں -*
*جب تک ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پردہ غیب میں رہے اور اس دنیا میں ظاہر نہ ہو ئے تھے اس وقت تک کے لئے آپ کی ذات پاک کو نور محمدی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے  -*

*اور جب سرکار مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم حضرت آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بطن مقدس پیدا ہوکر اس دنیا میں جلوہ نما ہوئے تو اس وقت سے سرکار مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پاک کو محمد رسول اللہ کے نام سے یاد کیا جانے لگا -*
*سرکار مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جس طرح ہماری دنیا میں تشریف لانے سے پہلے نور تھے یونہی اس دنیا میں تشریف کے بعد بھی نور ہیں* *- فرق یہ ہے کہ پہلے صرف نور تھے اور اب نور ہونے کے ساتھ بشر بھی ہیں -*
*اور ہاں ! بشر ہونے کی وجہ سے حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے نور ہونے میں کچھ فرق نہ آ سکا - بس یوں سمجھو ! کہ جس طرح کسی شیشی میں عطر رکھ دیا گیا ہو اسی طرح اللہ تعالیٰ نے گوشت پوست، ہڈی اور خون سے بنے ہوئے بشری میں سانچے میں نور محمدی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم رکھ دیا -*

*اللہ تبارک و تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے کہ :*
*" قد جاءکم من اللہ نور -"*
*یعنی ، " اے لوگو ! واقعی تمھارےپاس اللہ کی طرف سے نور آیا -"*
*یہاں پر اللہ تعالیٰ نے حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو نور فرمایا -*
*دوسری جگہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ اپنے پیارے حبیب پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے فرماتا ہے کہ :*
*" قل انما انا بشر مثلکم -"*
*یعنی ، " اے پیارے ! تم فرماؤ !! ( اے لوگو !) خدا نہ ہونے میں توتم جیسا  بشر ہوں -"*
*قرآن کریم کی ان دو آیات مقدسہ سے ثابت ہوا کہ سرکار مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نور بھی ہیں اور بشر بھی -*

*لہذا وہ شخص جو حضور پرنور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے بشر ہونے کا انکار کرے وہ کافر ہے ، مسلمان نہیں !*

*اور جو سرکار کو نور نہ مانے اور اپنے جیسا بشر بتائے وہ مردود و شیطان ہے*
 *📚-"( تعمیر ادب حصہ پنجم صفحہ ٦٦ - ٦٧ - ٦٨ )*

*🌺واللہ تعالیٰ اعلم !!!🌺*

🍥🍥🍥🍥🍥🍥🍥🍥🍥🍥🍥

*✍ازقلم حضرت علامہ مفتی محمد جعفر علی صدیقی رضوی فیضی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی کرلوسکرواڑی سانگلی مہاراشٹر*
*📞رابطہ_______8530587825*

🍡🍡🍡🍡🍡🍡🍡🍡🍡🍡🍡

*🖥المرتب محمد امتیاز القادری*

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

*گروپ 👇*
*آپ کا سوال ہمارا جواب* 👇
*8808819316*

Comments

Popular posts from this blog

ختم قادریہ شریف پڑھنے کا طریقہ

حضور سرکار غوث پاک کا سلسلہ نسب

حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی تاریخ وفات کیا ہے