اسلام اور ایمان میں کیا فرق ہے

*🌹اسلام اور ایمان میں کیا فرق ہے 🌹*


سوال مسلمان کسے کہتےہیں اورمومن کسےکہتےہیں؟
برائےکرم مفصّل جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا۔
آپکےجواب کامنتظر

*💎 السائل عبداللہ قادری گوآ💎*

🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰

*📝الجواب بعون الوہاب*

*جو فرق اسلام اور ایمان میں ہے وہی فرق مسلمان اور مومن میں بھی ہے -*

*اب اسلام اور ایمان کا فرق ملاحظہ فرمائیں :*

*"  اسلام " کے معنی ہیں " سر سجدے میں رکھنا ،*

*یعنی اطاعت کرنا ، اسلام میں ظاہر کرنا معتبر ہے*

*اور " ایمان" چھپی ہوئی چیز ہے - اگر کسی کے عقائد درست نہ ہوں لیکن وہ اپنے آپ کو" مومن" ظاہر کرتا ہو جیسے منافقین تو وہ " مسلم" ہوگا ،" مومن" نہ ہو گا -*
*ایسے ہی اگر کوئی شخص ایمان لایا مگر اس کو اپنے ایمان ظاہر کرنے کا موقع نہ ملا تو وہ "مومن" ہوگا "* *مسلم " نہ ہو گا -*

*جس شخص کے عقائد بھی درست اور اقرار بھی کرتاہو لیکن اعمال خراب وہ "فاسق "ہے -*

*جس کے اعمال بھی درست وہ "متقی"-*

*خیال رہے ! کہ جاننا پہچاننا اور ہے - ماننا کچھ اور -*

 *حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو جاننے پہچاننے کا نام ایمان نہیں , ماننے کانام ایمان ہے -*

*قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ :*

*" یعرفونہ کما یعرفون ابناءھم -"*

*کفار مکہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو پہچانئے تھے مگر کا فر کے کا فر رہے -کیونک مانتے نہ تھے* -

*ماننا بھی تین قسم کا ہے -*

*١محض ڈر سے ماننا*

*٢، محض لالچ سے ماننا*

*٣،دلی محبت سے ماننا -*

*پہلے دو ماننے ایمان نہیں ،* *کہ منافق بھی ڈر لالچ سے مانتے تھے  - محبت سے ماننا ایمان ہے*

*📚 -( تفسیر نعیمی جلد اول صفحہ ١٢٣ - ١٢٤*

 *الذین یومنون بالغیب کے تحت )*

*🌹واللہ تعالٰی اعلم🌹*

🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰

*✍کتبہ حضرت علامہ مفتی محمد جعفر علی صدیقی رضوی فیضی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی کرلوسکرواڑی سانگلی مہاراشٹر*
*📚رابطہ 👈8530587825*

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*🖥المرتب محمد امتیاز القادری*


*گروپ 👇*
*💎آپ کا سوال ہمارا جواب 💎*👇
*8808819316*

Comments

Popular posts from this blog

ختم قادریہ شریف پڑھنے کا طریقہ

حضور سرکار غوث پاک کا سلسلہ نسب

حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی تاریخ وفات کیا ہے